قومی خبریں

مجھے ای ڈی نے کوئی نوٹس نہیں دیا ہے: مکل رائے

تاہم مکل رائے نے واضح کیا ہے کہ انہیں اس طرح کا کوئی نوٹس نہیں ملا ہے۔ اگر مجھے ای ڈی کی طرف سے نوٹس ملتا ہے تو میں یقینی طور پر میڈیا کو اس کی اطلاع دوں گا۔

مکل رائے، تصویر آئی اے این ایس
مکل رائے، تصویر آئی اے این ایس 

کلکتہ: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ( ای ڈی) نے بی جے پی رہنما مکل رائے اور ان کی اہلیہ کے اثاثوں اور بینک اکاؤنٹ سے متعلق تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ مختلف ذرائع ابلاغ نے بھی اس اطلاع کی تصدیق کی ہے۔ تاہم مکل رائے نے واضح کیا ہے کہ انہیں اس طرح کا کوئی نوٹس نہیں ملا ہے۔ میں اب بھی وہی کہہ رہا ہوں جو میں نے پہلے بھی کہا ہے۔ یہاں کوئی چھپا نہیں ہے۔ تاہم، اگر مجھے ای ڈی کی طرف سے نوٹس ملتا ہے تو میں یقینی طور پر میڈیا کو اس کی اطلاع دوں گا۔

Published: undefined

ذرائع نے بتایا کہ ای ڈی نے 9 نومبر کو خط لکھ کر مکل رائے سے کہا تھا کہ انہوں نے 31جولائی کو جو دستاویز دئیے ہیں وہ ناکافی ہیں اور بہت سی تفصیلات کی ضرورت ہے۔ ای ڈی کے مطابق انہوں نے صرف ایک بینک اکاؤنٹ کی تفصیل پیش کی ہے۔ جب کہ ایجنسی تمام بینک اکاؤنٹ کی تفصیل کی ضرورت ہے۔ 2017-18 اور 2019-20ء کے انکم ٹیکس گوشوارے بھی پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔

Published: undefined

ای ڈی ذرائع کے مطابق مکل رائے پر شاردا چٹ فنڈ گروپ اور دیگر کمپنیوں سے کے ساتھ تعلقات رہے ہیں۔ شاردا گروپ کے چیرمین سدیپتو سین کے ڈرائیور اروند سنگھ چوہان نے الزام لگایا تھا کہ سین کو 2013 میں کلکتہ سے فرار ہونے میں مکل رائے نے مدد کی تھی۔ جنوری 2015 میں سی بی آئی نے مکل رائے سے پوچھ تاچھ کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined