قومی خبریں

پانڈو نگر میں شردھا جیسا واقعہ، لاش کے ٹکڑے کاٹ کر فریج میں رکھے، پھر آدھی رات کو پھینکے

بیٹے نے ماں کے ساتھ  مل کر اپنے والد کا قتل کیا اور لاش کے ٹکڑے کر کے فریج میں رکھے، جنہیں  آدھی رات کو پانڈو نگڑ اور مشرقی دہلی کے دیگر علاقوں میں پھینکے، کرائم برانچ نے دونوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

دہلی میں شردھا کے قتل جیسا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے اور یہ قتل ماں بیٹے نے مل کر کیا ہے۔ اس معاملے میں غیر قانونی تعلقات کو وجہ بتائی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں کرائم برانچ نے ایک خاتون اور اس کے بیٹے کو گرفتار کیا ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ بیٹے نے ماں کے ساتھ مل کر باپ کا قتل کیا اور پھر لاش کو کاٹ کر فریج میں رکھا۔ ملزم ماں بیٹے نے مل کر مختلف دنوں میں نعش کے ٹکڑوں کو آدھی رات کے بعد چاند سینما کے بالمقابل گراؤنڈ میں ٹھکانے لگا دیئے۔

Published: undefined

پانڈو نگر میں رہنے والے انجن داس کا قتل کرکے اس کی لاش کے ٹکڑے کرکے فریج میں رکھ دیئے۔ اس کے بعد لاش کے ٹکڑوں کو پانڈو نگر اور مشرقی دہلی کے مختلف حصوں میں پھینک دیئے۔ قتل کا یہ اندوہناک واقعہ ماں۔بیٹے نے مل کر انجام دیا۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے مشرقی دہلی میں انسانی جسم کے اعضاء کا معمہ حل کیا ہے۔

Published: undefined

 اس قتل کے بارے میں دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے کہا کہ دہلی کے پانڈو نگر میں کرائم برانچ نے ایک خاتون اور اس کے بیٹے کو اس کے شوہر کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے لاش کو کئی ٹکڑوں میں کاٹ کر فریج میں رکھا اور پھر قریبی کھیت میں پھینک دیا۔

Published: undefined

اس قتل کے پیچھے غیر قانونی تعلقات کا بھی شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے اور کرائم برانچ کی ٹیم نے ملزم ماں، بیٹی پونم اور دیپک کو گرفتار کر لیا ہے۔ قتل ہونے والے شخص کا نام انجن داس ہے۔ ملزمان نے قتل کے بعد لاش کے ٹکڑے مختلف مقامات پر پھینکے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined