قومی خبریں

ہندوستان ترقی یافتہ ملک کس طرح بنے گا؟ آر بی آئی کے سابق گورنر نے دیا جواب

اگر ہندوستان کو 2047 تک ترقی یافتہ ملک بننا ہے تو اس کی معیشت کو سالانہ 7 فیصد کی شرح سے ترقی کرنا ہوگی۔ رگھورام راجن نے کہا کہ اگر ترقی ہوئی تو فی کس آمدنی 8 لاکھ روپے سے تجاوز کر جائے گی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: آر بی آئی کے سابق گورنر رگھورام راجن نے کہا ہے کہ اگر ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بننا ہے تو ملک کی اقتصادی سالانہ ترقی کو 7 فیصد سے زیادہ کی شرح سے بڑھانا ہوگا، تب ہی ہندوستان 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بن پائے گا۔ کولکاتا میں اپنی کتاب کی رونمائی کے دوران انہوں نے کہا کہ 7 فیصد ترقی کی شرح سے ہندوستان کی فی کس آمدنی موجودہ 2,400 ڈالر (تقریباً 2 لاکھ روپے) سے بڑھ کر 2047 میں 10000 ڈالر (8.3 لاکھ روپے) ہو جائے گی۔

Published: undefined

رگھورام راجن نے ماہر اقتصادیات روہت لامبا کے ساتھ کتاب 'بریکنگ دی مولڈ: ری امیجننگ انڈیاز اکنامک فیوچر' لکھی ہے۔ اس کے رسم اجراء کے موقع پر راجن نے کہا کہ ہندوستان کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ معیشت بننے کے لیے تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے گزشتہ 25 سالوں سے 6 فیصد کی شرح نمو برقرار رکھی ہے جو کسی بھی ملک کے لیے آسان نہیں ہے۔

Published: undefined

راجن نے کہا کہ ایک مضبوط بنیاد بنانے کے لیے گورننس اصلاحات کے ساتھ ساتھ تعلیم اور صحت کی خدمات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ہندوستان کی ترقی کے لئے مستقبل کی سمت طے کرنے پر زور دیا۔ اس بات پر غور کرتے ہوئے کہ اس وقت ملک کو جو ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ حاصل ہے وہ 2050 کے بعد کم ہو جائے گا، انہوں نے تمام طبقات میں متوازن ترقی کی ضرورت پر زور دیا۔

Published: undefined

راجن نے کہا کہ اس وقت بالائی سطح پر آمدنی بڑھ رہی ہے۔ راجن اور لانبا دونوں نے ہندوستان میں اعلیٰ قیمت کی مصنوعات تیار کرنے اور کاروبار کو سپورٹ کرنے کو اہمیت دی۔ آر بی آئی کے سابق گورنر نے کہا کہ اگر ہندوستان 2047 تک 6 فیصد کی شرح سے ترقی کرتا رہتا ہے تو یہ اب بھی نچلی درمیانی معیشت ہی رہے گا۔

Published: undefined

انہوں نے اپنے نوٹ میں کہا کہ اگر ملک تیزی سے ترقی نہیں کرتا ہے تو آبادی کے لحاظ سے وہ بوڑھا ہو جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کو تیزی سے خوشحال بننے کی ضرورت ہے کیونکہ اسے اب بھی عمر رسیدہ آبادی سے نمٹنا ہے۔ تاہم اس کے علاوہ اور بھی بہت سے چیلنجز ہو سکتے ہیں۔ ایسے میں ضرورت ہے کہ ہندوستان کی شرح نمو 7 فیصد کی رفتار سے بڑھنے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined