قومی خبریں

حیدرآباد: پجاری کے ہاتھوں مندر میں خاتون عقیدتمند کا قتل!

مندر کے پجاری انومولا مرلی کرشنا کی گرفتار کے ساتھ راچکونڈا پولیس نے 56 سالہ خاتون گورتھی اوما دیوی کی پراسرار موت کے معمہ کو حل کر دیا۔

قتل کا ملزم مندر کا پجاری / آئی اے این ایس
قتل کا ملزم مندر کا پجاری / آئی اے این ایس 

حیدرآباد: تلنگانہ کی راجدھانی حیدرآباد میں ایک مندر سے ایک خاتون عقیدتمند کے لاپتہ ہو جانے کے معاملہ میں پولیس کو اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ پولیس نے جمعہ کی شب ملکاج گری کے وشنوپور کالونی میں واقع سدھی ونایک مندر کے پجاری کو لوہے کی راڈ سے خاتون کا قتل کرنے اور اس کے سونے کے زیورات لوٹنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

Published: undefined

مندر کے پجاری انومولا مرلی کرشنا کی گرفتار کے ساتھ راچکونڈا پولیس نے 56 سالہ خاتون گورتھی اوما دیوی کی پراسرار موت کے معمہ کو حل کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق، مندر میں ہر روز درشن کے لئے جانے والی اوما دیوی 18 اپریل کی شام تک گھر نہیں لوٹی، تو ان کے شوہر جی وی این مورتی نے مندر کے پجاری سے جا کر بات کی۔ پجاری نے کہا کہ وہ مندر آئی تو تھی لیکن بعد میں چلی گئی۔

Published: undefined

حالانکہ، مورتی کو اپنی بیوی کی وہاں چپل ملی اور کچھ دیر بعد انہوں نے یہ سوچ کر انتظار کیا کہ وہ کہیں گئی ہوگی اور واپس آ جائے گی۔ انتظار کرنے کے بعد وہ پولیس کے پاس چلے گئے۔ پولیس نے خاتون کی گمشدگی کی رپورٹ درج کی اور جانچ شروع کر دی۔ پولیس نے 21 اپریل کو مندر کے پچھلے حصہ سے خاتون کی لاش برآمد کی، اس کے بعد آخر کار 42 سالہ پجاری کو گرفتار کر لیا گیا۔

Published: undefined

آندھرا پردیش کے پرکاسم ضلع کا رہائشی گزشتہ کچھ سالوں سے حیدرآباد کے مندر میں پجاری کے طور پر کام کر رہا ہے۔ معلومات کے مطابق اوما دیوی روزانہ مندر جاتی تھی، جہاں پجاری کی نظر ان کے سونے کے زیورات پر تھی، جو وہ پہنا کرتی تھیں۔ پجاری نے اسے قتل کرنے اور اس کے زیورات لوٹنے کا منصوبہ بنایا۔ اسی سلسلے میں شام 7 بجے کے قریب جب اوما دیوی مندر پہنچیں تو مندر میں کوئی نہیں تھا اور پجاری نے اس صورت حال کا فائدہ اٹھایا۔

Published: undefined

پولس کمشنر مہیش بھاگوت نے کہا کہ پجاری نے لوہے کی سلاخ سے خاتون کے سر پر کئی وار کئے اور اسے بے دردی سے قتل کر دیا۔ جب پجاری نے دیکھا کہ خاتوں مر گئی ہے تو اس نے عورت کو پلاسٹک کے ڈرم میں ڈالا، ڈھکن بند کیا اور فرش صاف کیا۔ اس کے بعد اس نے خاتون کے پہنے ہوئے طلائی زیورات لوٹ لئے۔

Published: undefined

اس نے اسی علاقے میں ایک جیولری شاپ میں تقریباً 10 تولہ وزنی سونے کے زیورات بیچے۔ بعد ازاں ملزمان نے لاش کو ٹرالی میں ڈال کر ویران جگہ پر ٹھکانے لگانے کی کوشش کی، تاہم مقامی لوگوں اور پولیس کے متوفی کی تلاش میں مصروف ہونے کی وجہ سے پجاری اس میں کامیاب نہ ہو سکا۔

Published: undefined

جب دو دن کے بعد ڈرم سے بدبو آنے لگی تو 21 اپریل کی صبح پجاری مندر گیا اور عقبی پھاٹک سے ڈرم سے لاش نکال کر ریلوے ٹریک کے قریب کانٹے دار جھاڑیوں میں پھینک دی۔ نایک پولیس افسر نے کہا، "پجاری خالی ڈرم کو مندر میں واپس لایا، اسے صاف کیا اور اس کی جگہ پر رکھ دیا۔ چونکہ بدبو ابھی تک موجود تھی، اس لیے اس نے اسے دوبارہ صاف کیا اور اگربتیاں جلا دیں۔"

Published: undefined

جمعہ کی شام تک پولیس نے کیس کا پردہ فاش کر دیا۔ پولس نے پجاری کی طرف سے ماں بھوانی جیولرس کو بیچے گئے زیورات کو بھی برآمد کر لیا اور دکان کے مالک جوشی نندا کشور کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور وہ لوہے کی سلاخ بھی برآمد کر لی جو پجاری نے خاتون عقیدت مند پر حملہ کرنے اور اسے مارنے کے لیے استعمال کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined