قومی خبریں

گنگا ساگر کے پاس سمندر میں پھنسے 600 تیرتھ یاتریوں کی جان حلق میں، ریسکیو کے لیے بھیجے گئے ہوورکرافٹ

بتایا جاتا ہے کہ سبھی تیرتھ یاتری ہگلی ندی اور خلیج بنگال کے سنگم یعنی گنگا ساگر کی طرف جا رہے تھے جب ان کی کشتیاں سمندر میں اٹھ رہی لہروں اور شدید کہرے کی وجہ سے کاک جزیرہ کے پاس پھنس گئیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

اتوار کی شب تقریباً 600 تیرتھ یاتری مغربی بنگال کے گنگا ساگر میں ایسے پھنسے کے ان کی جان حلق میں آ گئی۔ جب انتظامیہ کو تیرتھ یاتریوں کے پھنس جانے کی خبر ملی تو ان کو بچانے کے لیے کوششیں شروع کی گئیں، حالانکہ پیر کی صبح تک ریسکیو کا عمل پورا نہیں ہو سکا ہے۔ دو ہوورکرافٹ تیرتھ یاتریوں کو ریسکیو کرنے کے لیے بھیجے گئے ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی سبھی کو بحفاظت وہاں سے نکال لیا جائے گا۔

Published: undefined

مقامی افسران کا کہنا ہے کہ اتوار کی شب سے ہی سمندر میں پھنسے لوگوں کو بچانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ سبھی تیرتھ یاتری ہگلی ندی اور خلیج بنگال کے سنگم یعنی گنگا ساگر کی طرف جا رہے تھے جب ان کی کشتی سمندر میں اٹھ رہی لہروں اور شدید کہرے کی وجہ سے کاک جزیرہ کے پاس پھنس گئی۔

Published: undefined

دراصل ہندو مذہب میں گنگا ساگر کو بہت اہم تصور کیا جاتا ہے۔ 15 جنوری کو مکر سنکرانتی کے دن گنگا ساگر میں ڈبکی لگانے کی روایت رہی ہے۔ ہر سال ملک بھر سے لاکھوں لوگ مکر سنکرانتی پر وہاں ڈبکی لگانے پہنچتے ہیں۔ گنگا ساگر مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ ضلع میں ہے۔ گزشتہ شب وہیں تقریباً 600 عقیدت مند کشتی میں پھنس گئے۔ افسران کا کہنا ہے کہ ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے پھنسے ہوئے سبھی تیرتھ یاتریوں کو بچانے کے لیے کشتیاں تعینات کر رکھی ہیں اور جلد ہی انھیں محفوظ مقام پر پہنچایا جائے گا۔

Published: undefined

موصولہ اطلاعات کے مطابق کئی دنوں سے مغربی بنگال میں شدید کہرا دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اسی درمیان جب سمندر میں لہریں اٹھیں تو دو اسٹیمر سمندر میں ہی پھنس گئیں۔ اس بات کی جانکاری ملتے ہی ریاستی انتظامیہ نے تیرتھ یاتریوں کو بچانے کی مہم شروع کر دی۔ ان کو سمندر سے باہر نکالنے کے لیے انڈین کوسٹ گارڈ کے دو ہوورکرافٹ بھیجے گئے ہیں۔ ساتھ ہی سبھی عقیدتمندوں کو راحتی اشیاء بھی مہیا کرائی جا رہی ہیں۔ اس درمیان وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی سینکڑوں کی تعداد میں عقیدتمندوں کے سمندر میں پھنس جانے پر فکر کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ریاستی انتظامیہ کی طرف سے انھیں بہ حفاظت نکالنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے اور انھیں امداد بھی مہیا کرائی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined