قومی خبریں

پنجاب میں خوفناک سڑک حادثہ: ٹرالی اور پک اپ کی ٹکر میں 8 افراد کی موت

حادثے کے بعد سامنے آیا ہے کہ پک اپ میں تقریباً 30 لوگ موجود تھے۔ گاڑی کی چھت اور فرش کے درمیان میں ایک لکڑی یا لوہے کے پٹروں کے ذریعہ پارٹیشن کر کے لوگوں کو بھرا گیا تھا۔

سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی
سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی 

پنجاب میں فیروز پور کے بلاک ممدوٹ کے جنگا والا موڑ پر آج علی الصبح ہوئے ایک المناک حادثے میں 8 عقیدتمندوں کی دردناک موت ہوگئی۔ یہ سبھی عقیدتمند ڈیرا بیاس جا رہے تھے۔ ہفتے کی صبح ہونے والے اس حادثے کے بعد موقع پر چیخ وپکار مچ گئی۔ متوفیوں میں 5 خواتین اور 10 برس کا ایک بچہ شامل ہے۔

Published: undefined

معلومات کے مطابق جلال آباد سے ایک مہندرا پک اپ گاڑی سے کئی عقیدتمند ڈیرا بیاس ’درشن‘ کے لیے جارہے تھے اسی دوران صبح تقریباً 6.30 بجے جنگا والا موڑ پر پک اپ کی ٹرالی سے بھیانک ٹکر ہوگئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ لوگوں کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا۔ لوگ اُچھل کر آگے کے شیشے سے ٹکرائے اور سڑک پر گرتے رہے۔ اس طرح ایک کے بعد وہاں 8 لاشیں بچھ گئیں۔

Published: undefined

عینی شاہدین کے مطابق نیند کے سبب ٹرالی والے کی آنکھ لگ گئی تھی اور گاڑی غلط سمت میں چلی گئی تھی۔ پک اپ والے کو لگا کہ ٹرالی غلط سمت آرہا ہے تو اس نے گاڑی ہلکی موڑ لی۔ اسی دوران اچانک ٹرالی والے کی آنکھ کھل گئی اور اس نے فوری طور پر اپنی گاڑی سیدھی کرلی۔ اسی دوران دونوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

Published: undefined

بھیانک حادثے کے بعد لوگوں کی چیخ و پکار سن کر آس پاس کے لوگ موقع پر پہنچے اور گاڑی میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالا۔ اطلاع ملنے پر علاقائی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور گاڑیوں کو ہٹا کر راستہ صاف کروایا۔ حادثے میں مہندرا پک اپ میں سوار 8 عقیدتمندوں کی موت ہو گئی۔ جبکہ تقریباً 20 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 3 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ تمام زخمیوں کو فرید کوٹ کے میڈیکل کالج میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ مہندرا پک اپ گاڑی میں کھچا کھچ لوگ بھرے ہوئے تھے۔ یہ سبھی ڈیرا بیاس جا رہے تھے۔

Published: undefined

وہیں حادثے کے بعد سامنے آیا ہے کہ پک اپ میں تقریباً 30 لوگ موجود تھے۔ گاڑی کی چھت اور فرش کے درمیان میں ایک لکڑی یا لوہے کے پٹروں کے ذریعہ پارٹیشن کر کے لوگوں کو بھرا گیا تھا۔ اس کے علاوہ گاڑی کے پیچھے بھی لکڑی کے پٹرے لگا کر اسے بڑھایا گیا تھا اور ایک سیڑھی لگا دی گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined