قومی خبریں

جھارکھنڈ کے لاتیہار میں خوفناک سڑک حادثہ، اورسا گھاٹی میں بس پلٹنے کے سبب 5 لوگوں کی موت

بس میں سوار تمام لوگ چھتیس گڑھ کے بلرامپور ضلع کے رہنے والے ہیں۔ تمام لوگ ایک شادی تقریب میں شامل ہونے کے لیے لاتیہار ضلع کے مہواڈانڈ آ رہے تھے، اسی درمیان یہ المناک حادثہ پیش آیا۔

سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی
سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی 

جھارکھنڈ کے لاتیہار ضلع کے مہواڈانڈ تھانہ علاقہ میں اتوار کی شام ہوئے دردناک سڑک حادثے میں 5 لوگوں کی موت ہو گئی اور 25 سے زائد لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثہ بس پلٹنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ بس میں سوار تمام لوگ کسی خاندانی تقریب میں حصہ لینے جا رہے تھے۔ مہواڈانڈ کے سرکاری اسپتال میں زخمیوں کو داخل کرایا گیا ہے۔ ہندی نیوز پورٹل ’ٹی وی 9 بھارت ورش‘ پر شائع خبر کے مطابق بس میں سوار تمام لوگ چھتیس گڑھ کے بلرامپور سے لودھ فال جا رہے تھے۔

Published: undefined

رپورٹس کے مطابق بس میں سوار تمام لوگ چھتیس گڑھ کے بلرامپور ضلع کے رہنے والے ہیں۔ تمام لوگ بس پر سوار ہو کر ایک شادی تقریب میں شامل ہونے کے لیے لاتیہار ضلع کے مہواڈانڈ آ رہے تھے۔ اسی دوران جیسے ہی بس اورسا گھاٹی کے خطرناک موڑ پر پہنچی، ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا اور بس پلٹ گئی۔ اس خوفناک حادثے میں 5 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی ہے، جبکہ 25 سے زیادہ لوگ زخمی بتائے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

حادثہ کے بعد مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو اطلاع دے کر فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کر دی۔ مہواڈانڈ کے ایس ڈی ایم وپن کمار دوبے نے انتظامیہ اور محکمہ صحت کو الرٹ کیا اور فوری راحت اور بچاؤ کارروائیوں کی ہدایت دی۔ ایس ڈی ایم کی ہدایت پر مہواڈانڈ، گارو اور نیترہاٹ کی ہیلتھ ٹیم ایمبولنس کے ساتھ موقع پر پہنچی۔ زخمیوں کو مہواڈانڈ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں تمام کا علاج جاری ہے۔ کچھ لوگوں کو دوسرے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

Published: undefined

اس المناک حادثہ کے بعد جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کی۔ پوسٹ میں انہوں نے لاتیہار ضلع کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’فوری طور پر نوٹس لیں اور زخمیوں کو مناسب صحت کی سہولیات فراہم کرائیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined