
سڑک حادثہ / یو این آئی
مدھیہ پردیش کے جبل پور ضلع کے کھتولی تھانہ حلقہ کے پہریوا علاقے میں پیر کی صبح ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں 6 لوگوں کی موت ہو گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ صبح تقریباً 4 بجے ایک تیز رفتار ایس یو وی گاڑی اور بس کی آمنے سامنے کی ٹکر ہو گئی۔ کار پریاگ راج سے جبل پور جا رہی تھی وہیں دوسری طرف بس جبل پور سے کٹنی کی طرف جا رہی تھی۔
ذرائع کے مطابق ایس یو وی گاڑی ڈیوائڈر کو توڑ کر غلط سائڈ میں چلی گئی تھی۔ اس کے بعد اس کی بس سے ٹکر ہو گئی۔ حادثے کے بعد بس ڈرائیور بس کو لے کر فرار ہو گیا، جسے بعد میں پولیس نے برآمد کرلیا ہے۔
Published: undefined
حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ کار کا اوپری حصہ پوری طرح سے الگ ہو گیا۔ کار میں سوار سبھی 6 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ دو لوگ شدید طور پر زخمی ہیں۔ زخمیوں کو پہلے سیہورا کے اسپتال میں ابتدائی علاج کیا گیا پھر انہیں جبل پور میڈیکل کالج منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کے بعد چاروں طرف افرا تفری مچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو گاڑیوں سے نکالا اور پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس نے حادثے کی جانچ کے لیے آگے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ویسے ابتدائی جانچ میں حادثے کی وجہ گاڑی کی تیز رفتار بتائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق جادثے میں شامل بس سنجے بس کمپنی، مہاراشٹر کی ہے۔
Published: undefined
حادثے میں مارے گئے سبھی لوگ کرناٹک کے گوکک کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔ کار بھی کرناٹک کی ہی ہے۔ مہلوکین کے نام وروپاکشی گمیتی، باسوراج کوراتی، بال چندر اور راجو ہیں۔ دو مہلوکین کی ابھی تک شناخت نہیں ہو پائی ہے۔ زخمیوں کے نام سداشیو اور مصطاف ہیں۔ دونوں زخمیوں کو جبل پور میڈیکل کالج میں بھرتی کرایا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined