ویڈیو گریب ’ایکس‘ @ANI
اتر پردیش کے بلند شہر کے کھرجا میں خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ قومی شاہراہ 34 پر ارنیا علاقے کے گھٹال گاؤں کے قریب عقیدت مندوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کو کنٹینر نے پیچھے سے زوردار ٹکر مار دی جس سے 8 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ تقریباً 50 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد ڈی ایم شروتی اور ایس ایس پی دنیش کمار نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کے احوال دریافت کیے۔
Published: undefined
موصولہ اطلاع کے مطابق بلند شہر کے ارنیا تھانہ علاقے واقع گھٹال گاؤں کے پاس اتوار کی دیر رات تیز رفتار کنٹینر نے ٹریکٹر ٹرالی میں پیچھے سے ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی زور دار تھی کہ ٹرالی پر سوار سبھی عقیدت مند اِدھر اُدھر جا گرے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور راحت و بچاؤ کام شروع کیا۔
Published: undefined
پولیس گاڑی، ایمبولنس اور راہگیروں کی مدد سے زخمیوں کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا۔ کیلاش اسپتال میں 29، مُنی سی ایچ سی میں 18 جبکہ 10 افراد کو جٹیا اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس میں کیلاش اسپتال میں ڈاکٹروں نے دو بچے سمیت 6 لوگوں اور مُنی سی ایچ سی میں 2 لوگوں کو مردہ قرار دیا گیا۔ مہلوکین کی شناخت چاندنی (12)، رام بیٹی (62)، ای پی بابو (50)، دھنی رام (40)، موشری، شیوانش (6) کے طور پر ہوئی ہے۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے ٹریکٹر ٹرالی پر سوار سبھی لوگ کاسگنج سے راجستھان کے گوگامیڑی جا رہے تھے۔ بلند شہر کے ایس ایس پی دنیش کمار سنگھ کے مطابق ٹریکٹر میں 50 سے 60 عقیدت مند سوار تھے۔ یہ لوگ جاہرویر (گوگا جی) کے درشن کے لیے راجستھان کے گوگا میڑی جا رہے تھے۔
Published: undefined
دنیش کمار سنگھ نے بتایا کہ حادثہ رات قریب 2.15 بجے علی گڑھ بارڈر این ایچ 34 پر ہوا۔ کنٹینر کی ٹکر سے ٹریکٹر اُلٹ گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہو گئے۔ 8 لوگوں کی جان چلی گئی۔ 45 لوگوں کا علاج ابھی جاری ہے جن میں سے 3 کی حالت نازک ہے۔ جائے حادثہ پر ایس پی (دیہی)، ایس پی (جرائم) شنکر پرساد، اے ڈی ایم پرمود کمار پانڈے، ایس ڈی ایم پرتیکشا پانڈے، سی او پورنیما سنگھ سمیت 4 مقامات پر پولیس دستہ موجود رہا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined