قومی خبریں

غازی آباد میں ’ہِٹ اینڈ ڈریگ‘ کا خوفناک واقعہ، نوجوان کو بونٹ پر 3 کلومیٹر تک گھمایا

یہ واقعہ سڑک پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں بھی قید ہو گیا ہے۔ اس میں نوجوان کو بونٹ پر لیٹے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل&nbsp; میڈیا</p></div>

تصویر سوشل  میڈیا

 

غازی آباد میں ’ہٹ رن اینڈ ڈریگ‘ کا ایک خوفناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک کار ڈرائیور نے کار کے پیچھے سے ٹکر لگنے کے بعد ٹکر مارنے والے نوجوان کو گاڑی کے بونٹ پر باندھ کر اسے تقریباً 3 کلومیٹر تک گھمایا۔ یہ واقعہ سڑک پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں بھی قید ہو گیا ہے۔ اس میں نوجوان کو بونٹ پر لیٹے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ یہ جھگڑا 2 گاڑیوں کے ٹکرانے سے شروع ہوا۔ اس کے بعد کار ڈرائیور نے نوجوان کو بونٹ پر بٹھا کر تقریباً 3 کلومیٹر تک گھماتا رہا۔ اس کے بعد لوگوں نے ہمت جٹا کر کار رکوائی اور نوجوان کو بونٹ سے نیچے اتارا۔ اس معاملے میں متاثرہ نوجوان نے کوشامبی پولیس تھانے میں کار ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ پولیس نے کار برآمد کر لی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ گزشتہ سال دہلی میں اسی طرح کا ایک ’ہٹ، رن اور ڈریگ‘ کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا تھا۔ اس حادثے میں ایک شخص کی موت ہو گئی تھی۔ دہلی پولیس نے اس معاملے میں غیر اراداتاً قتل کی دفعہ کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی اور ڈرائیور سمیت کل 5 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined