قومی خبریں

گروتیغ بہادر کی برسی’شہیدی دیوس‘ پر تعطیل کااعلان، دہلی سمیت کئی ریاستوں میں کل بند رہیں گے اسکول اوردفتر

سکھ مذہبی رہنما گروتیغ بہادر کی برسی ’شہیدی دیوس‘ کے حوالے سے تعطیل کی تاریخ کو لے کرلوگ پہلے تذبذب کا شکار تھے کیونکہ یہ واضح نہیں کیاگیا تھاکہ تعطیل 24 نومبرکو ہے یا 25 نومبر کو اسکول بند رہیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

سکھ مذہبی رہنما گروتیغ بہادر کی برسی’شہیدی دیوس‘ کے موقع پر دہلی حکومت نے عام تعطل کااعلان کیا ہے۔اس اعلان کے مطابق 25 نومبر 2025 کو راجدھانی میں اسکول سے لے کر سرکاری دفاتر میں تعطیل رہے گی۔اسی طرح متعدد ریاستوں میں بھی ’شہیدی دیوس‘ کے موقع پر اسکولوںمیں چھٹی کا اعلان کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔

Published: undefined

تازہ اطلاعات کے مطابق دہلی حکومت نے گروتیغ بہادر کے ’شہیدی دیوس‘ کے موقع پر اسکولوں سمیت کالج اور دفاتر میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ گروتیغ بہادر کے ’شہیدی دیوس‘ کے حوالے سے تعطیل کی تاریخ کو لے کرلوگ پہلے تذبذب کا شکار تھےکیونکہ یہ واضح نہیں کیاگیا تھاکہ تعطیل پیر (24 نومبر)کو ہے یا منگل(25 نومبر) کو اسکول بند رہیں گے۔

Published: undefined

آج یہاں جاری سرکاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے حکم جاری کرکے کہا ہے کہ دہلی حکومت کے تحت آنے والے سبھی دفاتر میں 25 نومبر کوعوامی تعطیل رہے گی۔ دہلی حکومت کے اعلان کے بعد کئی اسکولوں نے طلبا کو اس کی جانکاری نہیں دی ہے۔اس صورت میں صلاح دی جاتی ہے کہ وہ اپنے اپنے اسکولوں سے تصدیق کا انتظار کریں۔ بتادیں کہ دہلی۔این سی آر کے اسکولوں میں پہلے سے ہی کلاس 5 تک کے طلبا کی ہائبرڈ کلاس چل رہی ہیں۔

Published: undefined

دریں اثنا معلوم ہوا ہے کہ اترپردیش حکومت نے سبھی سرکاری دفاتر کے لیے ’شہیدی دیوس‘ کی تعطیل کو باضابطہ طور پر 24 نومبر کی بجائے 25 نومبر 2025 کے لئے ٹرانسفرکردیا ہے۔روایت کے طورپر زیادہ تر ریاستوںمیں 24 نومبر کو چھٹی رہتی ہے لیکن 2025 کے کلینڈرمیں تاریخوں میں بدلاؤ دیکھا گیاہے۔     

Published: undefined