قومی خبریں

ہولی کا تہوار ہندوستان کی گنگا جمنا تہذیب کی علامت: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے ہولی کو گنگا جمنا تہذیب کی علامت قرار دیا، مگر افسوس کا اظہار کیا کہ کچھ متعصب عناصر نے اس جشن کو اقلیتوں کے لیے خوف کا باعث بنا دیا ہے۔ انہوں نے سب کو ہولی کی مبارکباد دی

محبوبہ مفتی، تصویر قومی آواز/ویپن
محبوبہ مفتی، تصویر قومی آواز/ویپن 

سری نگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ہولی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تہوار ہندوستان کی گنگا جمنا تہذیب کی علامت رہا ہے۔ تاہم، انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کچھ متعصب عناصر نے اس جشن کو اقلیتوں کے لیے خوف کا باعث بنا دیا ہے۔

Published: undefined

محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ایکس' پر اپنے ایک پوسٹ میں لکھا، ’’ہولی کا تہوار میرے لئے ہمیشہ ہندوستان کی گنگا جمنا تہذیب کی علامت رہا ہے۔ مجھے یاد ہے کہ میں یہ تہوار اپنے ہندو دوستوں کے ساتھ بے پناہ خوشی اور جوش و خروش سے منانے کے لیے بے صبری سے انتظار کرتی تھی۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اس تہوار کا اصل پیغام بھائی چارہ اور خوشی کا ہے لیکن موجودہ دور میں کچھ طاقتیں سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ ان کے بقول، "بدقسمتی سے، اب کچھ متعصب لوگوں نے اقتدار میں رہنے والوں کی منظوری سے اس جشن کو اقلیتوں کے لیے خوف کا باعث بنا دیا ہے۔"

محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ ہندوستان کو اپنی تکثیریت اور روایات کو بچانے کے لیے بیدار ہونا پڑے گا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا، ’’یہ بھارت کے جاگنے کا وقت ہے، سب کو ہولی کی مبارکباد۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined