قومی خبریں

تاج محل احاطہ میں ہندوتوا تنظیم نے لہرایا ’بھگوا پرچم‘، 4 افراد گرفتار، دیکھیں ویڈیو

تاج محل کی سیکورٹی میں تعینات نیم فوجی دستہ سی آئی ایس ایف کے جوانوں نے بھگوا پرچم لہرانے والے سبھی افراد کو پکڑ لیا اور انھیں مقامی پولس کے حوالے کر دیا۔

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب 

ہندوستان میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوششیں دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہیں اور آج تاج محل احاطہ کا ماحول بھی خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی اطلاع کے مطابق عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مقام تاج محل کے احاطہ میں کچھ ہندوا تنظیم سے جڑے کچھ شرپسند افراد نے بھگوان پرچم لہرایا۔ جب اس بات کی خبر پولس کو ملی تو فوری کارروائی کرتے ہوئے چار لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔

Published: undefined

تاج گنج تھانہ کے پولس انسپکٹر امیش چندر ترپاٹھی نے بتایا کہ پیر کو تاج محل احاطہ میں ایک مبینہ ہندو تنظیم کے چار اراکین نے بھگوا پرچم لہرایا۔ واقعہ کے بعد وہاں کی سیکورٹی میں تعینات نیم فوجی دستہ سی آئی ایس ایف کے جوانوں نے ان سبھی کو پکڑ لیا اور انھیں مقامی پولس کے حوالے کر دیا۔ امیش چندر ترپاٹھی نے مزید بتایا کہ پولس نے ہندو جاگرن منچ کے ضلع صدر گورو ٹھاکر سمیت چار لوگوں کے خلاف کیس درج کر انھیں گرفتار کر لیا ہے اور اس سلسلے میں آگے کی کارروائی چل رہی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ جس وقت تاج محل میں ہندوتوا ذہنیت کے یہ شرپسند افراد بھگوان پرچم لہرا رہے تھے، وہاں موجود لوگوں نے اس کا ویڈیو بنا لیا جو بعد میں سوشل میڈیا پر بھی ڈالا گیا۔ اس ویڈیو میں تاج محل احاطہ میں لگی بنچ پر بیٹھے اور اس کے آس پاس کھڑے کچھ نوجوان اپنی جیب سے بھگوا پرچم نکال کر اسے لہراتے ہوئے دکھائی دیے۔ کچھ ایسی خبریں بھی سامنے آئی ہیں کہ یہ افراد شیوچالیسا کا پاٹھ کرتے ہوئے بھی دیکھے گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined