قومی خبریں

مسلم لڑکی سے شادی کرنے والے ہندو نوجوان کا قتل!

لاش برآمد ہونے کی خبر ملتے ہی پولس فوراً جائے وقوع پر پہنچی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ پولس نے جانچ شروع کر دی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ نوجوان کے گلے پر دھار دار اسلحہ چلانے کا نشان ہے۔

قتل کی علامتی تصویر آئی اے این ایس
قتل کی علامتی تصویر آئی اے این ایس 

دہلی سے ملحق اتر پردیش کے نوئیڈا میں ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مسلم لڑکی سے تقریباً چھ مہینے قبل شادی کرنے والے ہندو نوجوان کا کسی نے قتل کر دیا ہے۔ نوجوان کی لاش بوٹنیکل گارڈن میٹرو اسٹیشن کے پاس واقع بیت الخلاء سے برآمد ہوئی ہے۔ منگل کے روز جیسے ہی یہ خبر پھیلی کہ بیت الخلاء میں جس شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے وہ ہندو ہے اور اس نے ایک مسلم لڑکی سے شادی کی تھی، تو علاقے میں ایک ہنگامہ سا برپا ہو گیا۔

Published: undefined

پولس بیت الخلاء سے لاش برآمد ہونے کی خبر ملتے ہی فوراً بوٹنیکل گارڈن پہنچی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ پولس نے جانچ شروع کر دی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ نوجوان کے گلے پر دھار دار اسلحہ چلانے کا نشان ہے، حالانکہ کچھ بھی حتمی طور پر پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی پتہ چل پائے گا۔

Published: undefined

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق نوئیڈا کے سیکٹر 39 تھانہ حلقہ میں پڑنے والے بوٹنیکل گارڈن میٹرو اسٹیشن سے جس نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے اس کا نام رادھے چوہان ہے۔ پولس کے حوالے سے یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ لڑکے نے تقریباً چھ مہینے قبل ایک مسلم لڑکی سے شادی کی تھی جس کا نام شہناز ہے۔ پولس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی عمر 27 سال ہے اور وہ سیکٹر 55 کی جھگی بستی میں رہتا تھا۔

Published: undefined

پولس نے رادھے چوہان کے تعلق سے ملی جانکاری کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ نشے کا عادی تھا اور چونکہ چھ مہینے پہلے اس نے ایک مسلم لڑکی سے شادی کی تھی، اس لیے ہر زاویہ سے جانچ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ قتل میں کس کا ہاتھ ہو سکتا ہے، یا پھر رادھے کے ساتھ کسی کی رنجش تھی یا نہیں۔ رادھے کے گھر والوں سے جب بات کی گئی تو انھوں نے پولس کو بتایا کہ وہ تقریباً دو مہینے سے گھر سے باہر تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined