قومی خبریں

مہاتما گاندھی کے قتل کا ’ری کریئشن‘ کرنے والی پوجا شوہر کے ساتھ گرفتار

منگل کی شام پوجا شکون پانڈے اپنے شوہر کے ہمراہ دہلی سے نوئیڈا میں داخل ہو رہی تھی۔ وہ ایک سفید رنگ کی ویگن آر میں تھی جسے علی گڑھ پولس نے گھیر لیا اور دونوں کو گرفتار کر لیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مہاتما گاندھی کا قتل 30 جنوری 1948 میں ناتھو رام گوڈسے نے کیا تھا لیکن اس قتل واقعہ کی عکاسی کرتے ہوئے گاندھی جی کے پُتلے پر گولی مارنے کی شرمناک حرکت ہندو مہاسبھا کی قومی سکریٹری پوجا شکون پانڈے نے گزشتہ دنوں کی تھی جو اب پولس کی گرفت میں ہے۔ پوجا شکون پانڈے کو ان کے شوہر اشوک پانڈے کے ساتھ علی گڑھ پولس نے 5 فروری کو گرفتار کیا۔ دونوں کی دہلی سے نوئیڈا میں داخل ہوتے وقت گرفتاری ہوئی۔ 6 فروری کی صبح انھیں علی گڑھ لایا جائے گا۔

معاملہ کچھ یوں ہے کہ منگل کے روز ہی پوجا کی عدالت میں خود سپردگی کی تاریخ طے کی گئی تھی لیکن منگل کی صبح ان کے وکیل نے عدالت میں خودسپردگی کے لیے وقت طلب کر لیا جس کے بعد خودسپردگی کے لیے 8 فروری کی تاریخ مقرر کی گئی۔ دوسری طرف خودسپردگی کی خبر پر پولس بھی الرٹ تھی اور لگاتار پوجا اور اس کے شوہر کا لوکیشن ٹریس کیا جا رہا تھا۔ اسی درمیان پولس کو مخبر سے ایک اہم خبر ملی اور پھر منگل کی دیر شام دہلی سے دونوں گرفتار کر لیے گئے۔

Published: 06 Feb 2019, 10:09 AM IST

پولس ذرائع کا اس معاملے میں کہنا ہے کہ پوجا کا لوکیشن زیادہ تر انبالہ اور چنڈی گڑھ ٹریس ہو رہا تھا اس لیے علی گڑھ کی پولس ٹیم منگل کے روز دہلی پہنچی۔ اس ٹیم کو کامیابی اس وقت ملی جب منگل کی شام پوجا شکون پانڈے اپنے شوہر کے ہمراہ دہلی سے نوئیڈا میں داخل ہو رہی تھی۔ وہ ایک سفید رنگ کی ویگن آر میں تھی جسے پولس نے گھیر لیا اور دونوں کو گرفتار کر لیا۔ پولس کا کہنا ہے کہ ان دونوں نے بچ کر بھاگنے کی پوری کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے۔

Published: 06 Feb 2019, 10:09 AM IST

پولس کی ٹیم آج (6 فروری) انھیں لے کر علی گڑھ پہنچنے والی ہے جہاں ان سے پوچھ تاچھ ہوگی۔ ضروری کاغذی کارروائی اور خانہ پری کے بعد انھیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ مہاتما گاندھی کے یوم شہادت یعنی 30 جنوری کو ’شوریہ دیوس‘ کی شکل میں منایا جاتا ہے، لیکن ہندو مہاسبھا کے بی داس کمپاؤنڈ نورنگ آباد واقع دفتر میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جہاں مہاتما گاندھی کے پُتلے کو گولی ماری گئی اور پھر اسے نذرِ آتش کر دیا گیا تھا۔ جب مہاتما گاندھی کے پُتلے کو گولی ماری گئی تھی تو اس میں سے خون بھی نکلا تھا جو کہ لال رنگ تھا۔ اس تقریب کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا تھا جس کے بعد پولس نے از خود نوٹس لیتے ہوئے پوجا شکون پانڈے سمیت 11 لوگوں پر مقدمہ درج کیا تھا۔ ان میں سے 7 لوگ اب تک گرفتار ہو چکے ہیں جب کہ پوجا اور اس کے شوہر کی گرفتاری نہیں ہو پائی تھی۔ اب جب کہ یہ دونوں بھی گرفتار ہو گئے ہیں تو پولس نے راحت کی سانس لی ہے۔

Published: 06 Feb 2019, 10:09 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 06 Feb 2019, 10:09 AM IST

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ