ویڈیو گریب
ہماچل پردیش کے ہمیرپور ضلع کے کھیری گاؤں میں اتوار (14 ستمبر) کو ہوئی بارش کے بعد ملبہ بہہ کر کئی گھروں میں داخل ہو گیا۔ پانی کے تیز بہاؤ کے سبب آئے ملبے کے سبب گھروں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ افسران نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بارش اور اس سے ہونے والے ملبہ بہاؤ سے گاؤں کے کچھ حصے متاثر ہوئے ہیں۔ لیکن اب تک کسی کے زخمی ہونے یا جان و مال کے بڑے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں آئی ہے۔
Published: undefined
واضح ہو کہ بارش کے دوران جب پانی کافی مقدار میں بڑھنے لگا تو ملبہ اپنے ساتھ مٹی اور پتھر لے کر آیا جس کی وجہ سے گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے بتایا کہ پانی اور ملبے نے کئی مکانات کو نقصان پہنچایا ہے۔ فی الحال کسی کے زخمی ہونے یا کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
Published: undefined
ملبہ بہاؤ کے واقعہ کے بعد جائے وقوع پر افسران اور مقامی انتظامیہ راحت اور بچاؤ کے کام میں مصروف ہیں۔ پولیس اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم متاثرہ مکانات کا جائزہ لے رہی ہیں۔ متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ساتھی ہی کھیری گاؤں کے آس پاس کے علاقوں کی صورتحال پر محکمہ موسمیات اور محکمہ آبی وسائل کی نگرانی بڑھا دی گئی ہے، تاکہ ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ اور دوسرے نقصان کو روکا جا سکے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ریاست میں 20 جون کو مانسون کی شروعات ہوئی تھی، اس کے بعد سے بارش سے متعلق حادثات اور سڑک حادثات میں کُل 380 لوگوں کی جانیں جا چکی ہیں۔ ان میں 48 لینڈ سلائیڈنگ، 17 بادل پھٹنے، 11 سیلاب کے باعث اور 165 افراد سڑک حادثات میں جاں بحق ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ 40 لوگ اب بھی لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ ریاست کو اب تک شدید بارش-سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب 4306 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined