سڑک حادثہ / یو این آئی
ہماچل پردیش کے منڈی ضلع میں اتوار کی صبح آئی آئی ٹی کے پاس بنے نئے پُل پر پنجاب کی ایک گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ اس حادثہ میں 5 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لے کر آگے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق پنجاب نمبر کی یہ گاڑی پی وی 02 ای جی 4543 نمبر آئی آئی ٹی کی طرف جا رہی تھی۔ گاڑی میں 6 افراد سوار تھے۔
Published: undefined
اطلاع کے مطابق گاڑی نئے بنائے گئے پُل پر اترتے ہی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی۔ پُل پر مڑنے کی کوشش میں گاڑی سڑک کی ریلنگ سے ٹکرا کر اس پر چڑھ گئی۔ اس کے بعد گاڑی میں سوار پانچ لوگ نیچے گر گئے جو کہ اُوہل ندی اور سڑک پر گرنے کی وجہ سے شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ سبھی پانچوں افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔
Published: undefined
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور فوری طور پر راحت و بچاؤ مہم شروع کی گئی۔ لاشوں کو باہر نکالا گیا جبکہ زخمی کو علاج کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔
Published: undefined
حادثے میں مرنے والوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ لوگ سبزی سپلائی لینے کے لیے کُلّو کی طرف جا رہے تھے۔ پدھر تھانہ کے ایس ایچ او سوربھ نے بتایا کہ حادثے کی صحیح وجوہات کی ابھی جانچ جاری ہے اور حادثہ کیوں ہوا اس کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ یہ واضح نہیں ہو پایا ہے کہ گاڑی کیسے بے قابو ہو کر نیچے گری لیکن زیادہ وزن، تیز رفتار یا بریک فیل ہونا ممکنہ وجہ مانی جا رہی ہے۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ ابھی تک اس نئے بنے پُل کا سرکاری طور پر افتتاح نہیں ہوا تھا، جس سے یہ سوال بھی کھڑے ہو رہے ہیں کہ کیا پُل بنانے میں حفاظتی معیار پر عمل کیا گیا تھا یا نہیں۔ حادثے نے اس علاقے میں تحفظ کو لے کر نئی تشویش پیدا کر دی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined