قومی خبریں

الیکشن کمیشن نے ہماچل پردیش میں اسمبلی انتخاب کی تاریخ کا کیا اعلان، ووٹنگ 12 نومبر اور ریزلٹ 8 دسمبر کو

الیکشن کمیشن نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ہماچل پردیش اسمبلی انتخاب کے پیش نظر نامزدگی کا پرچہ داخل کرنے کی آخری تاریخ 25 اکتوبر ہوگی اور 29 اکتوبر تک امیدوار اپنا نام واپس لے سکیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

الیکشن کمیشن نے ہماچل پردیش اسمبلی انتخاب کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے ایک مرحلہ میں انتخاب کرائے جانے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ ووٹنگ 12 نومبر کو ہوگا اور نتیجہ 8 دسمبر کو برآمد ہوگا۔ اسمبلی انتخاب سے متعلق گزٹ نوٹیفکیشن 17 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا۔

Published: undefined

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے اس سلسلے میں تفصیلی جانکاری آج پریس کانفرنس کے دوران دی۔ انھوں نے بتایا کہ ہماچل پردیش اسمبلی انتخاب کے لیے نامزدگی کا پرچہ داخل کرنے کی آخری تاریخ 25 اکتوبر ہے اور 27 اکتوبر تک نامزدگی کے پرچہ کی جانچ کی جائے گی۔ 29 اکتوبر تک امیدوار اپنا نام واپس لے پائیں گے۔ ریاست میں انتخابی عمل پورا کرنے کی آخری تاریخ 10 دسمبر ہے۔

Published: undefined

الیکشن کمیشن نے پریس کانفرنس کے دوران یہ بھی بتایا کہ ہماچل پردیش میں 55 لاکھ ووٹرس ہیں۔ ان میں 27 لاکھ 80 ہزار مرد اور 27 لاکھ 27 ہزار خواتین حصہ لیں گی۔ انتخاب میں شامل سروس اہلکاروں کی تعداد 67 ہزار 532 ہوگی۔ اس کے علاوہ پی ڈبلیو ڈی 56001 ہوگی۔ اس کے علاوہ 80 سال سے زیادہ عمر کے 1.22 لاکھ ووٹرس ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 1184 ووٹرس ایسے ہیں، جن کی عمر 100 سال سے زیادہ ہے۔

Published: undefined

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ لوگ اپنی حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں۔ اس کے لیے پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دی جائے گی۔ حالانکہ یہ سہولت خصوصی حالات میں ہی ملے گی۔

Published: undefined

بہرحال، ہماچل پردیش اسمبلی کی مدت کار 8 جنوری 2023 کو ختم ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ ہماچل پردیش اسمبلی کی 68 سیٹوں پر 2017 میں 9 نومبر کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ بی جے پی نے اس انتخاب میں 68 میں سے 44 سیٹوں پر جیت حاصل کی تھی۔ کانگریس کو 21 سیٹیں حاصل ہوئی تھیں۔ ایک سیٹ سی پی آئی ایم کو اور بقیہ 2 سیٹیں دیگر کو ملی تھیں۔ بعد ازاں جئے رام ٹھاکر کو وزیر اعلیٰ بنے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined