
تصویر سوشل میڈیا
حجاب تنازعہ کی وجہ سے سرخیوں میں آنے والی ڈاکٹر نصرت پروین کو نتیش حکومت نے ملازمت جوائن کرنے کا ایک اور موقع دیا ہے۔ 31 دسمبر کی آخری تاریخ تک نصرت نے اپنی ڈیوٹی جوائن نہیں کی تھی۔ جمعہ (2 جنوری) کے روز ایک بار پھر محکمہ صحت نے جوائن کرنے کی مدت میں توسیع کر دی۔ اب آیوش ڈاکٹر نصرت 7 جنوری تک ملازمت جوائن کر سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ 15 دسمبر کو وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے حتمی طور پر منتخب ڈاکٹروں کے درمیان تقرری نامے تقسیم کیے تھے۔ اس تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار ڈاکٹر نصرت کا حجاب ہٹاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس کے بعد یہ معاملہ پورے ہندوستان میں موضوع بحث بن گیا تھا۔
Published: undefined
ڈاکٹر نصرت کو 20 دسمبر 2025 تک ڈیوٹی جوائن کرنی تھی۔ لیکن حجاب تنازعہ کے بعد انہوں نے ڈیوٹی جوائن نہیں کی۔ اس کے بعد حکومت بہار نے انہیں 31 دسمبر تک دیوٹی جوائن کرنے کی مہلت دی تھی، اس تاریخ کو بھی ڈاکٹر نصرت نے ڈیوٹی جوائن نہیں کی۔ اس کے بعد نتیش حکومت نے ایک بار پھر جوائننگ کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے 7 جنوری کر دی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ڈاکٹر نصرت 7 جنوری کو ڈیوٹی جوائن کرتی ہیں یا نہیں؟
Published: undefined
واضح رہے کہ پٹنہ کے سرکاری طبی کالج اور ہاسپٹل کے پرنسپل ڈاکٹر محفوظ الرحمٰن نے جمعہ کو دعویٰ کیا تھا کہ آیوش ڈاکٹر نصرت پروین کے اہل خانہ نے تصدیق کی تھی کہ وہ جلد ہی ڈیوٹی جوائن کریں گی۔ ڈاکٹر نصرت اسی کالج میں فرسٹ ایئر کی پوسٹ گریجویٹ طالبہ ہیں۔ ڈاکٹر رحمٰن نے میڈیا کو یہ بھی بتایا تھا کہ نصرت کہ اہل خانہ نے تصدیق کی تھی وہ ہفتہ (3 جنوری) کو ڈیوٹی جوائن کریں گی۔ حالانکہ ان کی جوائننگ کی خبر اب تک نہیں آئی ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر نصرت کی ملازمت محکمہ صحت سے زیادہ ایک سیاسی معاملہ بن چکی ہے۔ سیاسی جنگ اور الزامات کے درمیان نصرت اور ان کا پورا خاندان خاموش ہے۔ بہار کے گورنر عارف محمد خان نے بھی انہیں ملازمت جوائن کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ دوسری جانب جھارکھنڈ کے وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری نے انہیں 3 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر ملازمت کی پیشکش کر دی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined