قومی خبریں

ہائی کورٹ کا یوپی کے پانچ شہروں میں لاک ڈاؤن کا حکم، ریاستی حکومت کا عمل درآمد سے انکار

الہ آباد ہائی کورٹ، اتر پردیش / تصویر آئی اے این ایس
الہ آباد ہائی کورٹ، اتر پردیش / تصویر آئی اے این ایس 

لکھنؤ: اتر پردیش حکومت نے پیر کی شام الہ آباد ہائی کورٹ کی اس ہدایت پر عمل درآمد سے انکار کر دیا جس میں ریاست کے پانچ اہم شہروں لکھنؤ، الہ آباد، ورارانسی، کانپور اور گورکھپور میں گزشتہ شب سے 26 اپریل تک لاک ڈاؤن نافذ کر کو کہا گیا ہے۔ کورونا کیسز میں تیزی سے ہو رہے اضافہ کے درمیان ہوئی کورٹ نے یہ حکم جاری کیا تھا۔

Published: undefined

الہ آباد ہائی کورٹ کے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے حکم پر یوپی حکومت نے کہا ہے کہ وہ اس حکم پر عمل نہیں کرے گی کیونکہ اسے لوگوں کی زندگی کے ساتھ ان کے ذریعہ معاش کی بھی حفاظت کرنی ہے۔ یوپی حکومت نے کہا ہے کہ شہروں میں فی الحال ’مکمل لاک ڈاؤن‘ نافذ نہیں کیا جائے گا۔

Published: undefined

عدالت عالیہ نے ریاستی حکومت کو یہ یقینی بنانے کی ہدایت دی تھی کہ دوا کی دکانوں کو چھوڑ کر کرانے کی دکانیں اور دیگر ایسے کاروباری ادارے جہاں تین سے زیادہ ملازمین ہیں، 26 اپریل 2021 تک بند کئے جائیں۔ اسی طرح تمام مالز، شاپنگ کمپلیکس، ریستران، کھان پان کی دکانیں بھی 26 اپریل تک بند رکھنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ تمام مذہبی مقامات اور شادی کو چھوڑ کر کسی بھی سماجی تقاریب کے انعقاد کو بھی اجازت نہ کئے جانے کی ہدایت دی گئی تھی۔

Published: undefined

تاہم ہائی کورٹ نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اپنے اس حکم کے ذریعے ریاست پر لاک ڈاؤن مسلط نہیں کر رہی۔ خیال رہے کہ کورونا انفیکشن کی دوسری لہر کے دوران ریاست میں بڑی تعداد میں نئے معاملوں کی تشخیص کی جا رہے ہے اور فعال معاملات کی تعداد ایک لاکھ 91 ہزار سے تجاوز کر چک یہے۔ یوپی میں اس انفیکشن کی وجہ سے اب تک 9800 سے زیادہ افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined