قومی خبریں

سی بی آئی، انکم ٹیکس اور ای ڈی کا غلط استعمال کیا جا رہا: اشوک گہلوت

اشوک گہلوت نے بتایا کہ جب بھی انتخابات آتے ہیں یا کسی بھی ریاست میں سیاسی بحران پیدا ہوتا ہے تو سی بی آئی، انکم ٹیکس اور ای ڈی کو خصوصی ہدایت کے ساتھ متحرک کیا جاتا ہے۔

اشوک گہلوت، تصویر آئی اے این ایس
اشوک گہلوت، تصویر آئی اے این ایس 

جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر مرکزی بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی)، انکم ٹیکس اور ای ڈی اداروں کا غلط استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے ہی اتر پردیش میں انتخابات قریب آرہے ہیں سی بی آئی نے چھاپہ ماری شروع کر دی ہے۔ اشوک گہلوت نے آج یہ بات سوشل میڈیا کے ذریعے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ جب بھی انتخابات آتے ہیں یا کسی بھی ریاست میں سیاسی بحران پیدا ہوتا ہے تو سی بی آئی، انکم ٹیکس اور ای ڈی کو خصوصی ہدایت کے ساتھ متحرک کیا جاتا ہے۔ جیسے ہی اترپردیش میں انتخابات قریب آگئے ہیں، سی بی آئی نے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ اس سے قبل مغربی بنگال، راجستھان، مدھیہ پردیش اور کرناٹک وغیرہ ریاستوں میں بھی ان اداروں کا غلط استعمال کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام مرکزی اداروں کی ساکھ بڑی حد تک سالوں سے منصفانہ انداز میں کام کرنا ہے، لیکن جس طرح بی جے پی ان ایجنسیوں کو اپنا سیاسی ایجنڈا پورا کرنے کی ہدایت دے رہی ہے، ان کی ساکھ خراب ہوگئی ہے۔

Published: undefined

اشوک گہلوت نے بتایا کہ ان اداروں میں کام کرنے والے زیادہ تر افسروں کے خود کے ذہن میں یہ بات آچکی ہے۔ پھر بھی انہیں مجبوری میں کارروائی کرنی پڑتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ’’مجھے یقین ہے کہ وقت آنے پر لوگ بی جے پی کو ایک اچھا جواب دیں گے جو مرکزی اداروں کا سیاسی اور غلط استعمال کر رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined