قومی خبریں

اعلیٰ ذاتوں کو ریزرویشن: آئین کا 124 واں ترمیمی بل لوک سبھا میں پیش، جانیے کیا ہے اس بل میں؟

حکومت نے اقتصادی طور پر کمزور اعلیٰ ذاتوں کو 10 فیصد ریزرویشن دینے کے ارادے سے ترمیمی بل لوک سبھا میں پیش ہو گیا ہے، جانتے ہیں کہ اس بل میں کیا خاص ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

حکومت نے اقتصادی طور پر کمزور اعلیٰ ذاتوں کو 10 فیصد ریزرویشن دینے کے ارادے سے ترمیمی بل پیش ہو چکا ہے جس پر بحث کی جا رہی ہے۔ بل کو لوک سبھا کے بعد کل یعنی بدھ کے روز راجیہ سبھا میں پیش کیا جانا ہے۔ تقریباً تمام اپوزیشن پارٹیاں اس بل کے حق میں تو ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ حکومت اسے سیاسی فائدہ کے لئے لے کر آئی ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ اس بل میں کیا خاص ہے۔

ملک کے تین بڑے ہندی زبان والے صوبوں میں ہار کے بعد مرکز کی مودی حکومت اور بی جے پی کو اپنی زمین کھسکتی نظر آرہی ہے۔ بی جے پی کی اس ہار کی ایک وجہ اعلی ذاتوں کی ناراضگی مانی گئی ہے۔ اس لئے اس سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں اعلی ذاتوں کو مائل کرنے کے لئے حکومت نے ریزرویشن کا داؤ کھیلا ہے۔

پیر کے روز مرکزی کابینہ نے اقتصادی طور سے کمزور اعلی ذاتوں کو سرکاری نوکریوں اور تعلیمی اداروں میں 10 فیصد ریزرویشن دینے کو منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلہ کو قانونی جامہ پہنانے کے لئے حکومت کو آئین میں ترمیم کی ضرورت تھی، اس کے لئے حکومت نے منگل کے روز لوک سبھا میں ترمیمی بل پیش کر دیا۔ لوک سبھا سے بل منظور ہونے کے بعد اگر اس بل کو راجیہ سبھا سے بھی منظوری مل جاتی ہے تو یہ آئین میں 124ویں ترمیم کہلائے گی۔

Published: 08 Jan 2019, 5:10 PM IST

بل کے مسودے کے مطابق اقتصادی طور سے کمزور اعلی ذاتوں سے وابستہ لوگوں کو ہی ریزرویشن فراہم کیا جائے گا۔ اس ریزرویشن کا فائدہ صرف ان لوگوں کو مل سکے گا جن کی سالانہ آمدنی 8 لاکھ روپے سے کم ہے۔ بل کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ وقت-وقت پر اس ریزرویشن کی معلومات کو نوٹیفائیڈ کیا جاتا رہے گا۔ آئین میں ترمیم کے اس مسودے کے مطابق اقتصادی طور سے کمزور اعلیٰ ذاتوں کو تعلیم، روزگار، سرکاری اور غیر سرکاری علاقوں میں بھی فائدہ ملے گا۔

غور طلب ہے کہ موجودہ ریزرویشن نظام میں او بی سی کو 27 فیصد، ایس سی کو 15 فیصد اور ایس ٹی کو 7.5 فیصد ریزرویشن دیا جاتا ہے۔ اس طرح سے کل 49.5 فیصد ریزرویشن کا فی الحال التزام ہے۔ حکومت کا یہ بل اگر منظور ہو جاتا ہے اور نافذ کیا جاتا ہے تو ریزرویشن کا فیصد 59 کے پار چلا جائے گا۔

Published: 08 Jan 2019, 5:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 08 Jan 2019, 5:10 PM IST