قومی خبریں

کچھ ریاستوں میں 20 سے 22 ستمبر تک ہوگی موسلادھار بارش، محکمہ موسمیات نے جاری کیا الرٹ

آئی ایم ڈی کے مطابق تمل ناڈو میں 21 ستمبر کو شدید بارش کا امکان ہے۔ آئندہ 5 دنوں میں جنوبی آندھرا پردیش، ینم اور رائل سیما میں 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

بارش، فائل تصویر یو این آئی
بارش، فائل تصویر یو این آئی 

ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں ابھی تک مانسون کی بارش ہو رہی ہے۔ کچھ ریاستوں میں تو لینڈسلائیڈ اور بادل پھٹنے کے واقعات نے تباہی کا عالم پیدا کر رکھا ہے۔ اس درمیان آئی ایم ڈی (محکمہ موسمیات) نے راجدھانی دہلی میں جمعہ کے روز بادل چھائے رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔ دہلی میں کم از کم درجہ حرارت آج 24.6 ڈگری سلسیس درج کیا گیا، جبکہ زائد از زائد درجہ حرارت 34 ڈگری کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ 20 سے 29 ستمبر تک بارش کا امکان بالکل بھی نہیں ہے، یعنی موسم کھلا ہوا رہنے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات نے کچھ ریاستوں میں آئندہ ہفتہ موسلادھار بارش کی پیشین گوئی بھی کی ہے۔ مثلاً جھارکھنڈ، بہار، آسام اور تمل ناڈو میں موسم سہاؤنا ہو سکتا ہے۔ کچھ مقامات پر بارش کے ساتھ ساتھ تیز ہواؤں کا الرٹ بھی محکمہ موسمیات نے جاری کیا ہے۔ جھارکھنڈ کی بات کی جائے تو وہاں 20 سے 22 ستمبر تک بارش ہو سکتی ہے۔ رانچی موسمیاتی سنٹر نے اس کے لیے 5 دنوں کا یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ اس دوران کہیں تیز بارش اور کہیں ہلکی سے درمیانہ درجہ کی بارش کے ساتھ گرج اور بجلی گرنے کا اندیشہ ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق 20 ستمبر کے بعد بہار میں شدید بارش کا امکان نہیں ہے، حالانکہ بارش کا مدھم سلسلہ جاری رہے گا۔ 25 ستمبر تک بہار کے کچھ اضلاع میں ہلکی لیکن طویل مدتی بارش ہو سکتی ہے۔ فی الحال راجدھانی پٹنہ میں بارش کے آثار دکھائی نہیں دے رہے ہیں، لیکن درجہ حرارت گھٹنے سے لوگوں کو اُمس اور گرمی سے راحت ملی ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات نے تمل ناڈو میں شدید بارش کی پیشین گوئی کی ہے۔ اس کے مطابق ریاست میں 21 ستمبر کو بھاری بارش کا امکان ہے۔ آئندہ 5 دنوں میں جنوبی آندھرا پردیش، ینم اور رائل سیما میں 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائیں چل سکتے ہیں۔ آئی ایم ڈی نے بنگلورو کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ یہاں ہلکی سے درمیانہ درجہ کی بارش یا گرج کے ساتھ بوچھاریں پڑنے کا امکان ہے۔ وجئے پورہ، بیدر، کلبرگی، تمکورو، کولار اور چکبلاپورہ بھی یلو الرٹ کے دائرے میں ہیں۔

Published: undefined

دیگر ریاستوں کی بات کریں تو 20 ستمبر کو اروناچل پردیش میں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ علاوہ ازیں 20 سے 24 ستمبر تک آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں تیز بارش کا امکان ہے۔ 22 ستمبر کو آسام اور میگھالیہ میں کچھ مقامات پر بہت بھاری بارش ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined