قومی خبریں

ممبئی میں موسلادھار بارش، کئی مکانات اور دیوار منہدم، اب تک 14 افراد ہلاک

مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی میں موسلادھار بارش کے درمیان کئی مکانات اور دیوار منہد ہونے کے واقعات پیش آئے، جن میں اب تک 14 افراد ہلاک ہو چکے ہیں

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر 

ممبئی: مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی میں موسلادھار بارش کے درمیان کئی مکانات اور دیوار منہد ہونے کے واقعات پیش آئے، جن میں اب تک 14 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ چیمبور کے بھرت نگر علاقہ میں دیوار گرنے کے سبب 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ وکرولی کے سوریہ نگر میں کئی مکانات منہدم ہونے کے سبب اب تک 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ دونوں ہی علاقوں میں متعدد افراد کو محفوظ نکالا گیا ہے اور ملبے میں مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے اور راحت اور بچاؤ کی کارروائی انجام دی جا رہی ہے۔

Published: undefined

اطلاعات کے مطابق وکروولی کے سوریہ نگر علاقے میں بارش کے دوران تین سے چار مکانات منہدم ہو چکے ہیں۔ یہاں پر ہلاک ہونے والے تین افراد میں 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔ جائے وقوعہ پر امدادی کاروائیاں لگاتار جاری ہیں کیونکہ ملبے میں مزید کئی افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

اسی طرح رات گئے ممبئی کے چیمبور کے بھرت نگر علاقے میں شدید بارش کے دوران ایک کچی آبادی میں دیوار گر گئی۔ اس حادثہ میں 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متعدد مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ فائر بریگیڈ کے مطابق، اب تک 13 افراد کو ملبے سے محفوظ نکالا گیا ہے۔ راحت اور بچاؤ کا کام تاحال جاری ہے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ این ڈی آر ایف کی ایک ٹیم بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

ادھر، ممبئی میں موسلادھار بارش کی وجہ سے ریلوے کی خدمات بھی متاثر ہو گئی ہیں۔ کئی جگہوں پر ریل کی پٹری پانی میں پوری طرح ڈوبی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ ریلوے اسٹیشن میں بھی گھنٹوں تک پانی جمع ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ کئی علاقوں میں گھروں کے اندر پانی داخل ہو گیا ہے اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Published: undefined

تصویر آئی اے این ایس

خیال رہے کہ ممبئی میں گزشتہ کئی دنوں سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس مرتبہ مہاراشٹر میں مانسون نے قبل از وقت دستک دی ہے۔ اگرچہ کچھ دنوں پہلے تک بارش کم ہو رہی تھی، تاہم کچھ دنوں سے بارشوں کا سلسلہ تیز ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے مختلف اضلاع کے لئے آرینج الرٹ جاری کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو

  • ,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/42d377ce-03f0-44a9-9109-0835cfddc935/WhatsApp_Image_2024_05_04_at_5_59_30_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    کانگریس امیدوار جئے پرکاش اگروال نے چاندنی چوک لوک سبھا سیٹ سے پرچۂ نامزدگی داخل کیا