قومی خبریں

بارش سے بے حال ممبئی، اگلے چند گھنٹے بھاری

ساین، هندماتا، دادر، اندھیری، باندرا سمیت کئی علاقوں میں پانی بھرنے کی وجہ سے ٹریفک تقریباً رک گیا ہے، بھاری بارش کے سبب هندماتا کی سڑکیں اور ساین ریلوے اسٹیشن مانند دریا بن گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی میں مسلسل ہو رہی زوردار بارش سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئی ہے، ریلوے لائن پر پانی آنے سے ویسٹرن، ہاربر اور مرکزی لائن پر ٹرینیں 5-7 منٹ تاخیر سے چل رہی ہیں، وہیں بارش کی وجہ باندرا اسٹیشن پر بھی تکنیکی خرابی کے سبب ٹرینیں لیٹ ہو گئی ہیں، صبح تقریباً6 بجے تک ممبئی کے قلابہ عالقے میں 90 ایم ایم اور سانتا کروز میں 195 ایم ایم بارش رکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے چند گھنٹوں میں مزید تیز بارش ہونے کی امکان ظاہر کیے ہیں۔

Published: 25 Jun 2018, 10:18 AM IST

واضح رہے کہ گزشتہ شب بھی بھاری مقدار میں بارش ہوئی کے سبب کئی نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے ساین، هندماتا، دادر، اندھیری، باندرا سمیت کئی علاقوں میں پانی بھرنے کی وجہ سے ٹریفک تقریباً رک گیا ہے، بھاری بارش کے سبب هندماتا کی سڑکیں اور ساین ریلوے اسٹیشن مانند دریا بن گیا ہے۔

Published: 25 Jun 2018, 10:18 AM IST

تصویر سوشل میڈیا
مانسون اس ہفتے وسطی اور شمالی ہندوستان پہنچنے کے امکان

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کے 25 فیصد سے کم حصہ میں اب تک معمول سے زیادہ بارش ہوئی ہے، سائنسدانوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کے آخر میں مانسون نے زور پکڑ لیا ہے اور آہستہ آہستہ مانسون آگے بڑھ رہا ہے، شدید گرمی کا سامنا کر رہے وسطی اور شمالی ہندوستان کے میدانی علاقوں کے لوگوں کو اگلے دو تین دن میں کچھ راحت ملنے کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل مہاپاتر نے کہا کہ شمال مغربی ہندوستان کے اوپر مانسون سے پہلے کی بارش کے لئے 27 جون سے حالات سازگار ہونے جا رہی ہیں، دہلی میں مانسون 29 جون تک پہنچنے کی توقع ہے۔

جنوبی مغربی علاقوں میں مانسون مقررہ عام تاریخ سے تین دن پہلے یعنی 29 مئی کو پہنچا، کیرالہ، کرناٹک، مہاراشٹر اور جنوبی گجرات کے ساحلی علاقوں میں بارش ہوئی، اگرچہ کل تک مجموعی طور پر بارش معمول سے 10 فیصد کم رہی۔

اگلے 48 گھنٹوں میں اڑیسہ، مغربی بنگال کے باقی حصوں، گجرات، مدھیہ پردیش کے کچھ حصوں اور مہاراشٹر کے باقی حصوں اور مشرقی اتر پردیش میں بارش ہونے کے امکانات ہیں۔

Published: 25 Jun 2018, 10:18 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 25 Jun 2018, 10:18 AM IST