قومی خبریں

ممبئی میں ریڈ الرٹ کے درمیان موسلادھار بارش، کرلا ٹرمینس کے احاطے میں پانی جمع ہونے کے سبب معمولات زندگی درہم برہم

مسلسل بارش کے باعث ریلوے خدمات بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ لوک مانیہ تلک ٹرمینس کے احاطے میں پانی جمع ہو جانے کی وجہ سے مسافروں کو اسٹیشن تک پہنچنے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ممبئی میں بارش کے بعد سڑک پر آبی جماؤ، تصویر/آئی اے این ایس</p></div>

ممبئی میں بارش کے بعد سڑک پر آبی جماؤ، تصویر/آئی اے این ایس

 

ممبئی میں مسلسل موسلادھار بارش ہو رہی ہے، جس کے سبب شہر کے کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے۔ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں کرلا واقع لوک مانیہ تلک ٹرمینس (ایل ٹی ٹی) ریلوے اسٹیشن کمپلیکس شامل ہیں، جہاں بہت زیادہ پانی جمع ہو جانے کے سبب مسافروں اور ڈرائیوروں کو بہت زیادہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مسلسل ہو رہی بارش کے اثرات کو دیکھتے ہوئے ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ممبئی اور ٹھانے کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے کچھ گھنٹوں تک شدید ترین بارش ہونے کا امکان ہے۔ انتظامیہ نے لوگوں سے بے حد ضروری ہونے پر ہی گھروں سے باہر نکلنے اور الرٹ رہنے کی اپیل کی ہے۔

Published: undefined

4 جولائی صبح 8:30 بجے سے 5 جولائی صبح 5:30 بجے تک ریکارڈ کی گئی بارش کے اعداد و شمار کے مطابق وکھرولی میں سب سے زیادہ 253.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے بعد رام مندر علاقے میں 252.5 ملی میٹر، شانتا کروز میں 224.5 ملی میٹر، بائیکلہ میں 172.5 ملی میٹر، ودیا وہار میں 169.0 ملی میٹر، قلابہ میں 165.5 ملی میٹر، سائن میں 157.5 ملی میٹر اور چیمبور میں 136.0 ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے۔ ان اعداد و شمار سے واضح ہے کہ ممبئی کے بیشتر حصوں میں موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ جس کے سبب کئی علاقے زیر آب آ گئے ہیں اور ٹریفک نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔

Published: undefined

مسلسل بارش کے باعث ریلوے خدمات بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ لوک مانیہ تلک ٹرمینس کے احاطے میں پانی جمع ہو جانے کی وجہ سے مسافروں کو اسٹیشن تک پہنچنے اور وہاں سے باہر نکلنے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کئی مقامات پر سڑکیں زیر آب آ گئی ہیں، جن کے سبب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں اور لوگوں کو گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہنا پڑا ہے۔ آبی جماؤ کی وجہ سے گاڑیوں کو نکلنے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں اور کئی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام متاثر ہوا ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات نے مہاراشٹر کے دیگر حصوں کے لیے بھی الرٹ جاری کیا ہے۔ کوکن علاقے اور پونے گھاٹوں کے لیے آرنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جہاں مسلسل بارش اور کچھ مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ لاحق ہے۔ پونے شہر کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جہاں گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ انتظامیہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھ رہی ہے اور حساس علاقوں میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined