قومی خبریں

جموں میں شدید بارش سے لینڈ سلائڈنگ اور بادل پھٹنے کا خطرہ، الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’’26 اگست تک جموں، ریاسی، سانبہ، کٹھوعہ، اودھم پور اور راجوری اضلاع میں بیشتر مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش اور کچھ مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے‘‘

<div class="paragraphs"><p>بارش کی فائل تصویر</p></div>

بارش کی فائل تصویر

 
IANS

جموں شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 190.4 ملی میٹر بارش درج کی گئی، بسنتر نالہ خطرے کے نشان سے اوپر ہے۔ افسران نے اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سانبہ میں سیلاب کی وارننگ جاری کی ہے۔ اتوار (24 اگست) کی صبح شدید بارش کی وجہ سے بسنتر نالے کے پانی کی سطح میں اچانک اضافے کے بعد افسران نے سانبہ ضلع کے مختلف حصوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

Published: undefined

افسران نے بتایا کہ صبح 8 بجے نالے کے پانی کی سطح 6 فٹ تک پہنچ گیا، جو نکاسی کے نشان کو عبور کر گئی۔ نالے کے لیے مقرر کردہ وارننگ لیول 4 فٹ ہے، جبکہ خطرے کی سطح 4.5 فٹ اور نکاسی کی سطح 6 فٹ مقرر کی گئی ہے۔ نشیبی علاقوں اور ندی کے کنارے رہنے والے لوگوں کو پانی کے پاس نہ جانے کی وارننگ دی گئی ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں کو محتاط رہنے اور کسی بھی ناخواشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Published: undefined

علاقہ میں ہو رہی مسلسل بارش نے تشویش میں اضافہ کر دیا ہے اور ضلعی افسران صورتحال پر کڑی نظر رکھ رہے ہیں۔ پانی کی سطح مزید بڑھنے کی صورت میں راحت اور ریسکیو ٹیموں کو تیار رکھا گیا ہے۔ اسی درمیان جموں-کشمیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں مرکز کے زیر انتظام علاقے کے اننت ناگ، کولگام، ڈوڈا، جموں، کٹھوعہ، سانبہ، کشتواڑ، ریاسی، رامبن، راجوری، پونچھ اور اودھم پور اضلاع میں کئی جگہوں پر شدید بارش کا امکان ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’جموں ڈویژن میں بادل پھٹنے/سیلاب/لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے، الرٹ رہیں۔ ایمرجنسی کی صورت میں 112 ڈائل کریں۔‘‘

Published: undefined

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 26 اگست تک جموں، ریاسی، سانبہ، کٹھوعہ، اودھم پور اور راجوری اضلاع میں بیشتر مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش اور کچھ مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔ ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے لوگوں کو ندی کے کناروں اور کچے ڈھانچوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined