بارش کے بعد سڑک پر بھرا پانی (فائل) / آئی اے این ایس
دہلی-این سی آر میں آج صبح سے ہو رہی شدید بارش سے عام زندگی بُری طرح درہم برہم ہو گئی ہے۔ بارش نے دہلی، نوئیڈا اور گروگرام کے کئی علاقوں کو زیر آب کردیا ہے۔ سڑکوں پر گھٹنوں تک پانی بھر گیا ہے۔ جگہ جگہ ٹریفک جام کے حالات ہیں۔ فضائی خدمات پر بھی اس کا اثر پڑا ہے اور بڑی تعداد میں پروازیں تاخیر کی شکار ہیں۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی طرف سے آج دہلی-این سی آر میں بارش کا ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ دن بھر درمیانی سے شدید بارش اور گرج-چمک کے ساتھ بوچھاریں پڑنے کا امکان ہے۔ خاص کر مشرقی اور سینٹرل دہلی میں تیز بارش ہونے کے آثار ہیں۔
Published: undefined
شدید بارش کی وجہ سے دہلی میں آبی جماؤ کا بڑا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔ بی ڈی مارگ پر اراکین پارلیمنٹ کے فلیٹ واقع ہیں۔ یہاں نرمدا اپارٹمنٹ کے ٹھیک سامنے آبی جماؤ دیکھا جا سکتا ہے۔ دراصل دہلی میں تیز بارش ہونے کے بعد اس حصے میں آبی جماؤ کا معاملہ عام بات ہو گئی ہے۔ جب پانی کی سطح بڑھتی ہے تو نکاسی کے لیے نالیاں کھولی جاتی ہیں۔ صبح سے ہو رہی بارش کی وجہ سے این-ایچ 9 وجے نگر انڈر پاس اور ریلوے اسٹیشن جانے والی اہم سڑک پر پانی بھر گیا ہے اور گاڑیاں پانی میں سے گزرتی ہوئی نظر آئیں۔
Published: undefined
دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے نے مسافروں کو پروازوں کی جانکاری کے لیے اپنی اپنی ایئر لائنس سے رابطہ کرنے کی صلاح دی ہے۔ انڈیگو اور اسپائس جیٹ نے بھی مسافروں کو شہر میں ٹریفک جام کو لے کر الرٹ رہنے کے لیے کہا ہے۔ دہلی انٹرنیشنل ایئر پورٹ لمیٹیڈ (ڈی آئی اے ایل) نے واضح کیا ہے کہ بارش کی وجہ سے آئی جی آئی ہوائی اڈے پر کوئی فلائٹ ڈرائیورزن نہیں ہوا ہے۔
Published: undefined
آئی ٹی او، منریکا میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر-1، موتی باغ، اے پی ایس کالونی، اکبر روڈ، ساؤتھ ایونیو، رنجیت سنگھ فلائی اوور، منڈی ہاؤس، منٹو روڈ، سنگم وِہار، وسنت کنج، آر کے پورم، کناٹ پلیس، پنچ کوئیاں مارگ سمیت کئی جگہوں پر آبی جماؤ کی حالت ہے۔
Published: undefined
ادھر جمنا ندی کی آبی سطح صبح 8 بجے سے 204.4 میٹر درج کی گئی جو وارننگ سطح سے 204.5 میٹر سے 10 سینٹی میٹر کم ہے۔ خطرے کا نشان 205.33 میٹر ہے یعنی ندی فی الحال سیلاب کی سطح سے قریب 93 سینٹی میٹر نیچے بہہ رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined