قومی خبریں

کیرالہ میں تیز بارش کی پیش گوئی، 5 اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری

پیر کو محکمہ موسمیات کے ذرائع نے بتایا کہ اگلے 24 گھنٹوں میں بعض مقامات پر انتہائی تیز بارش (204.5 ملی میٹر) کا امکان ہے۔

بارش، علامتی تصویر یو این آئی
بارش، علامتی تصویر یو این آئی 

ترواننت پورم: ریاست کیرالہ کے پانچ اضلاع ارناکولم، اڈوکی، تریشور، کوزی کوڈ اور کنور میں محکمہ موسمیات کی جانب سے اگلے دو دنوں میں بھاری بارش کی پیش گوئی کے بعد ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ پیر کو محکمہ موسمیات کے ذرائع نے بتایا کہ اگلے 24 گھنٹوں میں بعض مقامات پر انتہائی تیز بارش (204.5 ملی میٹر) کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی کولم، پٹھانمتھیٹا، کوٹائم، الاپوزا، ملاپورم، وایناڈ، کاسرگوڈ اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

Published: undefined

پیر کو ترواننت پورم اور پلکاڈ کے لیے ییلو الرٹ جاری کیا گیا تھا۔ قابل غور ہے کہ ریاست میں کم از کم دو مقامات پر سیلاب کا شدید خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اتوار سے اگلے چار دنوں تک کیرالہ اور لکشدیپ میں بھاری بارش کی پیش گوئی کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے جنوبی جزیرہ نما ہندوستان کی طرف نچلے ٹراپوسفیئر کی سطح پر مضبوط مغربی بہاؤ ہے۔

Published: undefined

اس دوران ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سمندر میں جانے سے گریز کریں۔ محکمہ کی ہدایات کے مطابق شدید بارشوں کی صورت میں نقل مکانی کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ اور تعاون کرنا ضروری ہے۔ بارش کے موسم میں سمندر کے پانی کی سطح بھی بلند ہو جائے گی، اس لیے ساحلی علاقوں کے قریب رہنے والے لوگوں کو کسی بھی ناگہانی سے بچنے اور محفوظ رہنے کے لئے زیادہ چوکنا رہنے کو کہا گیا ہے۔

Published: undefined

ایسے میں جو لوگ کچے گھروں یا کمزور گھروں میں رہتے ہیں، انہیں محفوظ جگہ پر جا کر پناہ لینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اس دوران نجی اور عوامی مقامات پر خطرے سے دوچار درختوں اور جانوروں کی انواع کو تحفظ فراہم کرنے پر بھی خصوصی زور دیا گیا ہے۔ لوگوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ساتھ ایمرجنسی کٹس تیار رکھیں۔ ریاست میں محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined