قومی خبریں

اتوار سے کئی قوانین میں بدلاؤ، ٹریفک اصولوں کی خلاف ورزی پڑے گی بھاری

نئے اصولوں کے مطابق بغیرلائسنس گاڑی چلانے کی رقم کو ایک ہزار روپے سے بڑھا کر پانچ ہزار روپے کیا گیا ہے اور شراب پی کر گاڑی چلانے پر اب دس ہزار روپے کا جرمانہ ہوگا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: ملک میں ستمبر کی پہلی تاریخ سے کئی بڑی تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔ ان میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ کی رقم کئی گنا کیے جانے اور بینک اکاؤنٹ سے ایک کروڑ روپے سے زیادہ نکالنے پر ٹیکس ڈیڈکشن ایٹ سورس (ٹی ڈی ایس) جیسی کئی تبدیلیاں ہوجائیں گی۔

Published: undefined

سڑک حادثات میں مسلسل ہو رہے اضافہ کے پیش نظر اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ کی رقم میں کئی گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس ضابطہ سے متعلقہ بل پارلیمنٹ کے پچھلے اجلاس میں ہی منظور ہوا تھا۔ جرمانہ میں اضافہ یکم ستمبر سے نافذ ہوجائے گا۔

Published: undefined

نئے اصولوں کے مطابق بغیرلائسنس گاڑی چلانے کی رقم کو ایک ہزار روپے سے بڑھا کر پانچ ہزار روپے کیا گیا ہے۔ شراب پی کر گاڑی چلانے پر اب دس ہزار روپے کا جرمانہ ہوگا۔ پہلے یہ رقم دو ہزار روپے تھی، مقررہ رفتار سے تیز رفتار چلانے کے معاملہ میں جرمانہ کی رقم کو 500 روپے سے بڑھاکر پانچ ہزار روپے کیا گیا ہے۔

Published: undefined

ایمرجنسی خدمات کے کام میں لگی گاڑیوں کو گزرنے کے لئے جگہ نہیں دینے پر دس ہزار روپے کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ گاڑی چلاتے وقت موبائل پر بات کرتے ہوئے پکڑے جانے پر پانچ ہزار روپے کا جرمانہ دینا ہوگا۔ بغیر ہیلمٹ کے دوپہیہ گاڑی چلانے پر ایک ہزار روپے جرمانہ اور تین مہینہ کے لئے لائسنس ضبط کیا جاسکتا ہے۔ اب تک اس کا جرمانہ صرف 100روپے ہوتا تھا۔ اس کے علاوہ دیگر ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرنے سے متعلق قوانین کو بہت سخت بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

رواں مالی سال کے عام بجٹ میں ایک برس کے دوران ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم نکالنے پر دو فیصد ٹی ڈی ایس کا التزام کیا گیا ہے۔ گھر خریدنے پر بھی زیادہ ٹی ڈی ایس ادا کرنا ہوگا۔ گھر خریدنے پر کلب کی رکنیت اور کار پارکنگ جیسی سہولیات کی مد میں ادائیگی کو پراپرٹی کی قیمت میں جوڑ کر کٹوتی نہیں مانگی جاسکتی۔ گھر کی مرمت کے لئے ٹھیکیدار یا پیشہ ور کو پچاس لاکھ روپے سے زیادہ کی ادائیگی کیے جانے پر پانچ فیصد ٹی ڈی ایس ادا کرنا پڑے گا۔

Published: undefined

انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن (آر سی ٹی سی) سے ہندوستانی ریلوے کے ٹکٹ بکنگ پورٹل کی ادائیگی کئے جانے پر سروس ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔ اب تک پچاس ہزار سے زیادہ کے لین دین پر اکاؤنٹ ہولڈر کو انکم ٹیکس کو مطلع کرنا ہوتا تھا۔ یکم ستمبر سے اصول بھی بدل رہا ہے۔ ٹیکس ریٹرن کی جانچ کے لئے اکاؤنٹ ہولڈرکے بینک سے کم رقم والے لین دین کے سلسلہ میں بھی معلومات مانگی جاسکتی ہے۔ یکم ستمبر سے بینک کو کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی) کسان کو پندرہ دن کے اندر جاری کرنا ہوگا۔

Published: undefined

ملک کے سب سے بڑے کاروباری بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا کا ہوم لون بھی اتوار سے سستا ہوجائے گا۔ اگر آپ پے ٹی ایم اور فون پے جیسے موبائل ویلٹ کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کو اپنے گاہک کو جانو (کے وائی سی) 31اگست تک پوری کرنا ضروری ہے نہیں تو موبائل ویلٹ کی اجازت نہیں ہوگی۔

Published: undefined

لائف انشورنس کی میچورٹی کی رقم قابل ٹیکس ہونے پر اصل آمدنی پر پانچ فیصد کے حساب سے ٹی ڈی ایس دینا ہوگا، جن لوگوں نے اب تک آدھار نمبر کو پین کارڈ سے نہیں جوڑا ہے۔ انکم ٹیکس محکمہ انہیں نیا پین نمبر جاری کرے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined