
فائل تصویر آئی اے این ایس
کل یعنی 16 اپریل کو دہلی میں موسم بدل گیا۔ قومی دارالحکومت نے اس مرتبہ اپنی پہلی ہیٹ ویو کا تجربہ کیا، درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر گیا، جو اس سال اب تک کا سب سے زیادہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صفدرجنگ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 3.5 ڈگری زیادہ ہے، جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 20.3 ڈگری سیلسیس، معمول سے 1.3 ڈگری کم ہے۔
Published: undefined
پالم میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.4 ڈگری سیلسیس رہا جو معمول سے 2.0 ڈگری زیادہ ہے۔ کم از کم درجہ حرارت 21.6 ڈگری سیلسیس رہا جو کہ معمول سے 0.2 ڈگری کم ہے۔ لودھی روڈ پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.1 ڈگری سیلسیس رہا، جو معمول سے 4.1 ڈگری زیادہ ہے، جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 18.8 ڈگری سیلسیس، معمول سے 2.2 ڈگری کم رہا۔
Published: undefined
رج اسٹیشن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 3.4 ڈگری زیادہ ہے۔ کم از کم درجہ حرارت 22.5 ڈگری سیلسیس رہا جو معمول سے 0.5 ڈگری کم ہے۔ آیا نگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 2.8 ڈگری زیادہ ہے، جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 18.2 ڈگری سیلسیس تک گر گیا، جو معمول سے 3.9 ڈگری کم ہے۔
Published: undefined
ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے آج یعنی17 اپریل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سیلسیس اور کم از کم 23 ڈگری سیلسیس کے قریب رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے قومی راجدھانی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ (بشکریہ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined