قومی خبریں

گرمی سے بے حال دہلی میں جلد برسیں گے بادل، 26 جون سے بدلنے والا ہے موسم، 20 ریاستوں میں بارش کا الرٹ

جنوب مغربی مانسون تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ 3-2 دنوں میں مانسون کے شمالی بحیرۂ عرب، گجرات کے بعض حصوں، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش کے علاقوں میں مزید پیش قدمی کے لیے حالات سازگار ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>موسم علامتی تصویر/ ٹوئٹر / @ANI</p></div>

موسم علامتی تصویر/ ٹوئٹر / @ANI

 

ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں بدھ کے روز درجۂ حرارت 40 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت تقریباً 26 ڈگری سیلسیس رہ سکتا ہے۔ آئندہ 48 گھنٹوں میں موسم کے مزاج میں تبدیلی آنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق 26 اور 27 جون کو دہلی میں بارش ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت میں 1 سے 2 ڈگری سیلسیس تک کمی ریکارڈ کی جا سکتی ہے۔

Published: undefined

جنوب مغربی مانسون اب تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ آئندہ 2 سے 3 دنوں میں مانسون کے شمالی بحیرۂ عرب، گجرات کے بعض حصوں، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش کے کئی علاقوں میں مزید پیش قدمی کے لیے حالات سازگار ہیں۔ اس کے بعد اگلے 3 سے 4 دنوں میں اس کے جھارکھنڈ، بہار کے باقی حصوں اور اتر پردیش کے بعض علاقوں تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Published: undefined

محکمۂ موسمیات کے مطابق 24 سے 26 جون اور 29 جون کو ہریانہ، چنڈی گڑھ اور پنجاب میں بعض مقامات پر بارش کے ساتھ آندھی، طوفان اور آسمانی بجلی چمکنے کا امکان ہے۔ اس دوران 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔ مغربی اور مشرقی اتر پردیش میں بھی آئندہ چند دنوں کے دوران ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔ جموں و کشمیر، لداخ، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں 24 سے 29 جون تک مختلف مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے۔ اتراکھنڈ میں 24 اور 25 جون کو آسمانی بجلی گرنے اور تیز ہوائیں چلنے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ 29 جون کو ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور ودربھ کے کئی علاقوں میں 24 سے 29 جون تک بارش کا امکان ہے۔ مشرقی اور مغربی مدھیہ پردیش میں 24 سے 27 جون کے دوران گرج چمک کے ساتھ آندھی آنے کے آثار ہیں۔ ساتھ ہی مشرقی ہندوستان میں مانسون کی سرگرمیاں مزید تیز ہونے والی ہیں۔ بہار میں 25 سے 29 جون کے درمیان بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ 25 اور 26 جون کو بہار میں 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ آندھی آنے کا امکان ہے۔ 28 جون کو بہار کے بعض علاقوں میں شدید سے انتہائی شدید بارش بھی ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

جھارکھنڈ، اڈیشہ اور مغربی بنگال کے کئی علاقوں میں بھی آئندہ چند دنوں تک بارش کا امکان برقرار ہے۔ اڈیشہ میں 24 اور 29-28 جون کو شدید بارش ہو سکتی ہے۔ اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں 24 سے 29 جون تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ آسام اور میگھالیہ کے بعض مقامات پر انتہائی شدید بارش ہو سکتی ہے۔ ادھر مغربی ہندوستان میں گوا میں 24 سے 29 جون تک شدید بارش کے امکانات ہیں۔ وسطی مہاراشٹر اور مراٹھواڑہ میں بھی 25 اور 26 جون کو بارش ہونے کی توقع ہے۔

Published: undefined

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں مانسون کی پیش قدمی کے باعث ملک کے کئی حصوں میں گرمی سے راحت ملنے کی امید ہے۔ تاہم جن علاقوں میں شدید بارش متوقع ہے وہاں پانی جمع ہونے اور تیز ہواؤں کے خطرات کے پیش نظر احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined