
مہاراشٹر کے شعلہ پور میں خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں کےتلجا پور میں دیو درشن کے لیے جا رہی کار حادثے کا شکار ہو گئی جس میں 5 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق کار سے نوشادی شدہ جوڑے کے ساتھ اس کے کئی رشتہ داربھی تلجا پور میں دیو درشن کے لیے نکلے تھے۔ اس حادثے میں میاں بیوی شدید زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
Published: undefined
یہ افسوسناک واقعہ بارشی تحصیل کے گاؤں پانگری میں کار اور ٹرک کی آمنے سامنے ٹکر میں پیش آیا۔ پانگری گاؤں کے نزدیک جامبھل بیٹ پل پر پیش آئے حادثے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ متوفیوں کی شناخت گوتم کامبلے، جیا کامبلے، سنجے واگھمارے اور ساریکا واگھمارے کے طور پرہوئی ہے۔اس موقع پر ایک دیگر خاتون کی بھی موت ہو گئی۔ انیکیت گوتم کامبلے اور میگھنا انیکیت کامبلے، جوصرف 4 دن قبل ہی شادی کے بندھن میں بندھے تھے، شدید طور سے زخمی ہیں۔
Published: undefined
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو علاج کے لیے بارشی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق انیکیت اور میگھنا کی شادی 26 نومبر کو ہوئی تھی۔ دونوں کو لے کراہل خانہ تلجاپور میں واقع دیو درشن کے لیے جا رہے تھے جب یہ المناک حادثہ پیش آیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined