قومی خبریں

رام پور ضمنی انتخاب میں دھاندلی کے الزامات پر الہ آباد ہائی کورٹ میں سماعت، بی جے پی کے رکن اسمبلی آکاش سکسینہ کو نوٹس جاری

سماجوادی پارٹی کے امیدوار عاصم راجا نے الزام عائد کیا ہے کہ آکاش سکسینہ اور مقامی پولیس نے کئی ووٹروں کو گھر سے باہر نکلنے اور ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی۔

الہ آباد ہائی کورٹ، تصویر آئی اے این ایس
الہ آباد ہائی کورٹ، تصویر آئی اے این ایس 

الہ آباد: رام پور انتخاب میں بی جے پی پر دھاندلی کے الزام والی سماجوادی پارٹی کے امیدوار عاصم راجا کی عرضی پر الہ آباد ہائی کورٹ نے رام پور سے بی جے پی کے رکن اسمبلی آکاش سکسینہ کو نوٹس جاری کیا ہے۔ جسٹس سنجے کمار سنگھ کی بنچ نے طے کیا ہے کہ معاملہ کی آئندہ سماعت اگست کے پہلے ہفتے میں کی جائے گی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ رام پور اسمبلی سیٹ سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر اور رکن اسمبلی اعظم خان کو ایک معاملہ میں سزا سنائے جانے کے بعد اسمبلی کے لیے نااہل قرار دینے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ اس سیٹ پر عاصم راجا سماجوادی پارٹی کے امیدوار تھے جبکہ آکاش سکسینہ نے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا۔ عاصم راجا کا الزام ہے کہ اس سیٹ پر ہونے والے انتخاب میں دھاندلی کی گئی ہے۔

Published: undefined

راجا نے اپنی عرضی میں الزام عائد کیا کہ آکاش سکسینہ نے غلط طریقے سے الیکشن لڑا اور اقتدار کی طاقت کا استعمال کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آکاش سکسینہ اور مقامی پولیس نے کئی ووٹروں کو گھر سے باہر نکلنے اور ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی۔ راجا نے دعویٰ کیا کہ یہ تمام ووٹر انہیں کے حامی تھے۔ اس بنیاد پر راجا نے عدالت سے رکن اسمبلی کے طور پر سکسینہ کے انتخاب کو منسوخ کرنے کی درخواست کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined