قومی خبریں

کرناٹک LIVE:حلف کے بعد کمارسوامی نے کسانوں کا قرض معاف کرنے کا اعلان کیا 

کرناٹک کے گورنر وجو بھائی والا نے کماراسوامی کو وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے پرمیشور کو نائب وزیر اعلیٰ عہدے کا حلف دلوایا۔ اس دوران اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماوں نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کمارسوامی نے وزیر اعلی کا حلف لینے کے بعد کسانوں کا قرض معاف کرنے کا اعلان کیا

کرناٹک کے وزیر اعلی کے عہدہ کا حلف لینے کے بعد صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کمارسوامی نے کسانوں کا قرض معاف کرنے کا اعلان کیا۔ اس سے قبل حلف برداری کی تقریب میں پورا حزب اختلاف جمع ہوا اور اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔

Published: 23 May 2018, 9:15 AM IST

کماراسوامی نے وزیر اعلیٰ عہدے کا حلف لیا

ایچ ڈی کماراسوامی نے وزیر اعلیٰ عہدے کا حلف لے لیا ہے۔ ان کے ساتھ کانگریس کے جی پرمیشور نے نائب وزیر اعلیٰ کا حلف لیا۔ دونوں کو کارناٹک کے گورنر وجو بھائی والا نے حلف دلوایا۔

Published: 23 May 2018, 9:15 AM IST

کماراسوامی وزیر اعلیٰ کا حلف لتیے ہوئے
جی پرمیشور نائب وزیر اعلیٰ عہدے کا حلف لیتے ہوئے

حلف لینے کے بعد کرناڑک کے وزیر اعلی کماراسوامی گورنر وجو بھائی والا کے ساتھ

Published: 23 May 2018, 9:15 AM IST

حلف برداری تقریب کے دوران اپوزیشن کے رہنماؤں نے ایک ساتھ آکر طاقت کا مظاہرہ کیا۔

Published: 23 May 2018, 9:15 AM IST

کماراسوامی کی حلف برداری تقریب، دیکھیں لائیو:

مندرجہ ذیل لنک پر کلک کر کے آپ کماراسوامی کی حلف برداری تقریب کو لائیو دیکھ سکتے ہیں:

Published: 23 May 2018, 9:15 AM IST

کماراسوامی کی حلف برداری کچھ ہی دیر میں

بنگلورو میں بوا ببوا ساتھ ساتھ

کماراسوامی کی حلف برداری تقریب میں اکھلیش یادو اور مایاوتی ایک ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ کبھی ایک دوسرے کے سخت مخالف رہے ایس پی اور بی ایس پی کے ان دونوں رہنماؤں نے اب اتحاد کر لیا ہے۔ انہیں یو پی یں بوا اور ببوا کہا جاتا ہے۔

Published: 23 May 2018, 9:15 AM IST

حلف برداری سے قبل ’وزیر اعلیٰ‘ بنے کماراسوامی

کماراوامی کارناٹک کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے والے ہیں، اس سے قبل ہی کرناٹک کے وزیر اعلی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل نے انہیں ٹوئٹر کئے ہیں۔ ٹوئٹ میں کماراسوامی کو وزیر اعلیٰ کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

Published: 23 May 2018, 9:15 AM IST

کماراسوامی کی حلف برداری کچھ ہی دیر میں

جے ڈی ایس کے رہنما کماراسوامی کچھ ہی دیر میں کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیں گے۔ قبل ازیں وہ میسور کے چامنڈیشوری مندر میں پوجا کے لئے پہنچے تھے جہاں سے وہ اب بنگلورو لوٹ آئے ہیں۔

Published: 23 May 2018, 9:15 AM IST

سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کا ارکان اسمبلی سے خطاب

کماراسوامی کی حلف برداری تقریب سے قبل یو پی اے کی چیئر پرسن سونیا گاندھی اور کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے بنگلورو میں نو منتخب ارکان اسمبلی سے خطاب کیا۔

Published: 23 May 2018, 9:15 AM IST

سونیا-راہل حلف برداری تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے

یو پی اے چیئر پرسن سونیا گاندھی اور کانگریس کے صدر راہل گاندھی ایچ ڈی کماراسوامی کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لئے بنگلورو پہنچ گئے ہیں۔ کانگریس اور جے ڈی ایس کے متعدد رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔

Published: 23 May 2018, 9:15 AM IST

بنگلورو میں کماراسوامی کی حلف برداری تقریب میں شرکت کرنے پہنچے دہی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، اندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو اور سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے ملاقات کی۔

Published: 23 May 2018, 9:15 AM IST

ایچ ڈی کماراسوامی کے حلف لینے سے کچھ دیر پہلے بنگلورو کے کئی علاقوں میں بھری بارش کی اطلاع ہے۔

Published: 23 May 2018, 9:15 AM IST

کوئی ناراضگی نہیں، ہم سب ساتھ ہیں: ڈی شیو کمار

بنگلورو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما ڈی کے شیو کمار نے کہا، ’’ہمارے بیچ کوئی ناراضگی نہیں ہے، ہم سب ایک ہیں۔ ہم خوشی منا رہے ہیں کہ ہماری حکومت بننے جا رہی ہے۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں کرناٹک کے وزیر اعلی عہدے کا امیدوار ہوں۔‘‘ واضح رہے کہ میڈیا میں ڈی شیو کمار کے نائب وزیر اعلیٰ بنائے جانے پر خبریں چل رہی تھیں، وہ اسی کی وضاحت پیش کر رہے تھے۔

Published: 23 May 2018, 9:15 AM IST

بنگلورو میں اروند کیجریوال، چندرا بابو نائیڈو اور سیتا رام یچوری کی ملاقات

بطور وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کماراسوامی کی حلف برداری 4.30 بجے ہونی ہے اور اس کے لیے کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور اہم لیڈران بنگلورو پہنچ چکے ہیں۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال، آندرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو اور سی پی آئی (ایم) لیڈر سیتا رام یچوری کو حلف برداری سے قبل آپس میں بیٹھ کر بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

Published: 23 May 2018, 9:15 AM IST

سیتا رام یچوری، شرد پوار اور اکھلیش یادو بنگلورو پہنچے

کرناٹک میں 4.30 بجے ایچ ڈی کماراسوامی وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیں گے۔ حلف برداری تقریب میں دیگر ریاستوں کے رہنماؤں کے پہنچے کا سلسلہ جاری ہے۔ سیتا رام یچوری، شرد پوان اور اکھلیش یادو بنگلورو پہنچ چکے ہیں۔ اس سے قبل ممتا بنرجی، مایاوتی اور چندرا بابو نائیڈو بھی بنگلورو پہنچ چکے ہیں۔

Published: 23 May 2018, 9:15 AM IST

رہنماؤں کے بنگلورو پہنچنے کا سلسلہ

کرناٹک میں جے کانگریس-جے ڈی ایس حکومت کے وزیراعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کی حلف برداری تقریب کے لئے اپوزیشن رہنماؤں کے پہنچے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو بنگلورو پہنچ چکے ہیں، اس کے علاوہ تیجسوی یادو، مایاوتی اور ممتا بنرجی بھی اس وقت بنگلورو میں موجود ہیں۔

Published: 23 May 2018, 9:15 AM IST

کماراسوامی کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لئے بنگورو پہنچے چندرا بابو نائیڈو اور ممتا بنرجی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا، ’’قومی مفاد کی حفاظت کے لئے مستقبل میں ہم متحد ہو کر کام کریں گے۔‘‘

Published: 23 May 2018, 9:15 AM IST

کانگریس کے صدر راہل گاندھی اور یو پی اے کی چیئر پرسن سونیا گاندھی 2 بجے بنگلورو پہنچیں گے۔

کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ سدا رمیا نے ٹوئٹ کر کے کماراسوامی اور جی پرمیشور کو مبارکباد دی ہے۔

Published: 23 May 2018, 9:15 AM IST

جمعہ کو ہوگا فلور ٹیسٹ

کرناٹک میں فلور ٹیسٹ جمعہ کو ہوگا، پہلے اسے جمعرات کو کرائے جانے کی خبریں تھیں۔ اسپیکر کے لئے نامزدگی کا عمل کل پورا ہوگا۔ کانگریس کے رمیش کمار اگلے اسپیکر ہوں گے جبکہ ڈپٹی اسپیکر کی پوسٹ جے ڈی اس کے کھاتہ میں جائے گی۔

Published: 23 May 2018, 9:15 AM IST

منشور کا ہر وعدہ پورا ہوگا: کماراسوامی

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایچ ڈی کماراسوامی نے کہا کہ انتخابی منشور میں عوام سے جو وعدے کئے گئے تھے انہیں نافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے مفاد کی حفاظت کرنا ہماری اولین ترجیح ہوگی۔

Published: 23 May 2018, 9:15 AM IST

نئی سیاسی جماعت مکّل نیدی میئم کے سربراہ اور اداکار کمل ہاسن بھی کماراسوامی کی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے۔ کمل ہاسن نے آج توتی کورم میں اس کاپر پلانٹ کا دورہ کیا جہاں کل مظاہرہ ہوا تھا اور فائرن کے سبب 11 افراد کی جان چلی گئی تھی۔ کمل ہاسن وہاں کا دورہ کرنے کے بعد بنگلورو کے لئے روانہ ہوں گے۔

خبروں کے مطابق توتی کورم تشدد کی وجہ سے ڈی ایم کے کارگزار صدر ایم کے اسٹالن شامل نہیں ہوں گے۔

Published: 23 May 2018, 9:15 AM IST

حلف برداری کی تقریب میں ایک لاکھ لوگ شرکت کر سکتے ہیں

حلف برادی تقریب کی ترتیب

کرناٹک اسمبلی میں ہونے جاری کماراسوامی کی حلف برداری تقریب کی ترتیب جاری ہو گئی ہے۔ شام 4.20 بجے گورنر اسمبلی میں پہنچیں گے اور 4.30 بجے کماراسوامی حلف لے لیں گے۔

Published: 23 May 2018, 9:15 AM IST

ایم کے اسٹالن حلف برداری تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔

کل ہوئے توتیکورن واقعہ کی وجہ سے ڈی ایم کے کے رہنما ایم کے اسٹالن آج بنگلورو میں منعقد کماراسوامی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ اس واقعہ میں 11 اموات ہوئی ہیں۔

Published: 23 May 2018, 9:15 AM IST

کماراسوامی کی رہائش گاہ پر جشن کا ماحول

ایچ ڈی کماراسوامی کے حلف لینے سے قبل ان کے گھر کے باہر جشن کا ماحول ہے۔ بھاری تعداد میں جے ڈی ایس کارکنان ان کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہو گئے ہیں۔

Published: 23 May 2018, 9:15 AM IST

کانگریس کے رہنما جی پرمیشور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہیں نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ دئیے جانے پر کانگریس کی اعلیٰ کمان کا شکریہ ادا کیا۔ ڈی کے شیو کمار اور روشن بیگ کے نائب وزیر اعلی عہدے پر دعویداری کے سوال پر انہوں نے کہا کہ انہیں کانگریس کی اعلیٰ کمان نے چنا ہے حالانکہ وہ دنوں رہنما بھی قابل ہیں۔

Published: 23 May 2018, 9:15 AM IST

ایک طرف کماراسوامی کی حلف برداری کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں دوسری طرف بی جے بری طرح ناراض ہے۔ جے ڈی ایس-کانگریس کی حکومت سازی کو بی جے پی نے مینڈیٹ کے ساتھ دھوکہ قرار دیا ہے اور ’مینڈیٹ مخالف دن‘ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک بیان میں بی جے پی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کانگریس-جے ڈی ایس نے ناپاک اتحاد کر کے مینڈیٹ کا اغوا کیا ہے۔ بی جے پی کرناٹک کے صدر بی ایس یدی یورپا بنگلورو میں ایک مظاہرے کی قیادت کریں گے۔

Published: 23 May 2018, 9:15 AM IST

کماراسوامی کی حلف برداری آج شام 4.30 بجے

کرناٹک میں آج کانگریس-جے ڈی ایس حکومت، حلف برداری کے بعد کام کاج سنبھال لے گی۔ تقریب میں صرف کماراسوامی اور پرمیشور ہی حلف لیں گے۔ دیگر وزراء کی حلف برداری بعد میں ہو گی۔ کرناٹک میں کل 34 وزراء ہوں گے، اس میں کانگریس کے 22 جبکہ وزیر اعلیٰ سمیت جے ڈی ایس کے 12 وزراء ہوں گے، اسمبلی اسپیکر کانگریس کا ہوگا جبکہ ڈپٹی اسپیکر جے ڈی ایس کی جاب سے ہوگا۔

Published: 23 May 2018, 9:15 AM IST

اطلاعات کے مطابق حلف برداری تقریب اسمبلی کے احاطے میں ہوگی اور اس کے لئے آج شام 4.30 بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

کے آر رمیش کمار جمعرات یعنی کل اسمبلی میں کماراسوامی کا فلور ٹیسٹ لیں گے۔ ایوان میں اکثریت ثابت ہونے کے بعد کابینہ کی توسیع ہوگی۔ اس کے بعد وزراء کو قلمدان سونپ دئے جائیں گے۔

Published: 23 May 2018, 9:15 AM IST

کرناٹک میں کماراسوامی کی حلف برداری تقریب میں اپوزیشن متحد نظر آئے گا جس کے سبب مودی حکومت کی نیند اڑ سکتی ہے۔ حلف برداری تقریب میں 6 وزرائے اعلیٰ، کئی سابق وزرائے اعلیٰ اور کئی قدآور رہنما شامل ہونے جا رہے ہیں۔

وزرائے اعلی کی بات کریں تو اس تقریب میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو، تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ چندر شیکھر راؤ، کیرالہ کے وزیر اعلی پنرائی وجین، پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اس تقریب میں شامل ہونے کی رضامندی دے دی ہے۔

Published: 23 May 2018, 9:15 AM IST

علاوہ ازیں یو پی اے کی چیئر پرسن سونیا گاندھی، کانگریس کے صدر راہل گاندھی، سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو، بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی، آرجےڈی رہنما تیجسوی یادو، سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری، سی پی آئی کے جنرل سکریٹری سدھاکر ریڈی، ڈی راجا کے علاوہ نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبداللہ اور ان کے بیٹے عمر عبداللہ کماراسوامی کی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے۔

Published: 23 May 2018, 9:15 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 23 May 2018, 9:15 AM IST