قومی خبریں

ہاتھرس واقعہ: ایس آئی ٹی رپورٹ یوپی حکومت کے حوالے، پولس اور افسران کٹہرے میں!

ایس آئی ٹی نے واقعہ کے بعد پولس کی کارروائی اور ضلع میں پیدا حالات کی باریکی سے جانچ کی۔ ایس آئی ٹی نے ہاتھرس واقعہ سے جڑے سبھی لوگوں کے بیان بھی درج کیے اور متاثرہ کنبہ سے تفصیلی بات چیت کی۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

ہاتھرس واقعہ سے متعلق جانچ کی رپورٹ ایس آئی ٹی نے اتر پردیش حکومت کے حوالے کر دی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایس آئی ٹی کی اس رپورٹ میں کئی اہم نکات کا تذکرہ کیا گیا ہے اور اس میں پولس کے ساتھ ساتھ کچھ افسران کے کردار پر بھی سوال اٹھائے گئے ہیں۔ یہ رپورٹ داخلہ سکریٹری بھگوان سوروپ نے انتظامیہ کو سونپی ہے۔

Published: undefined

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق یو پی حکومت کے ذریعہ تشکیل ایس آئی ٹی نے واقعہ کے بعد پولس کی کارروائی اور ضلع میں پیدا حالات کی باریکی سے جانچ کی۔ ایس آئی ٹی نے ہاتھرس واقعہ سے جڑے سبھی لوگوں کے بیان بھی درج کیے اور متاثرہ کنبہ سے تفصیلی بات چیت کی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ہاتھرس واقعہ کے بعد لاپروائی کے الزام میں ضلع کے ایس پی، سی او سمیت دیگر ذمہ دار پولس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا تھا۔ ہنگامہ بڑھنے اور دباؤ کے بعد یوگی حکومت نے داخلہ سکریٹری بھگوان سوروپ کی صدارت میں ایس آئی ٹی تشکیل دی تھی۔ 3 رکنی ایس آئی ٹی میں ڈی آئی جی چندر پرکاش اور پی اے سی آگرہ کی پونم شامل تھے۔ ایس آئی ٹی کو ایک ہفتہ میں ہی اپنی رپورٹ جمع کرنی تھی، لیکن بعد میں کئی بار تاریخی بدلی گئیں اور اب یہ رپورٹ حکومت کے حوالے کی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined