قومی خبریں

’نفرت راتوں رات پیدا نہیں ہوتی‘، دہرادون میں تریپورہ کے طالب علم اینجل چکما کی ماب لنچنگ پر راہل گاندھی کا سخت ردعمل

راہل گاندھی نے کہا کہ ہمیں ایک ایسا مردہ سماج نہیں بننا چاہیے جو اہل وطن کو نشانہ بنائے جانے پر آنکھیں موند لے۔ اس طرح کے واقعات اس نفرت کا نتیجہ ہیں، جو روزانہ نوجوانوں کے درمیان پھیلائی جا رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / ویڈیو گریب</p></div>

راہل گاندھی / ویڈیو گریب

 

اتراکھنڈ کے سیلاکوئی علاقہ میں تریپورہ کے طالب علم اینجل چکما کی ماب لنچنگ کے معاملہ پر حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ نے اس واقعہ کو خوفناک نفرت انگیز جرم قرار دیا اور اپنی تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔ راہل گاندھی نے اس تعلق سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کر کہا کہ ہمیں ایک ایسا مردہ سماج نہیں بننا چاہیے جو ہم وطنوں کو نشانہ بنائے جانے پر آنکھیں موند لے۔ اس طرح کے واقعات اس نفرت کا نتیجہ ہیں، جو روزانہ نوجوانوں کے درمیان پھیلائی جا رہی ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ ’’دہرادون میں اینجل چکما اور ان کے بھائی مائیکل کے ساتھ جو ہوا، وہ ایک خوفناک نفرت انگیز جرم ہے۔ نفرت راتوں رات پیدا نہیں ہوتی ہے۔ اسے روزانہ خاص طور سے ہمارے نوجوانوں کو زہریلے مواد اور غیر ذمہ دارانہ بحث کے ذریعہ سے پروسا جا رہا ہے۔‘‘ انھوں نے اس طرح کے معاملوں کے لیے حکمراں بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’حکمراں پارٹی بی جے پی کی نفرت پھیلانے والی قیادت کے ذریعہ اسے بہت عام بنا دیا گیا ہے۔‘‘

Published: undefined

راہل گاندھی نے اپنی پوسٹ میں خوف و زیادتی کی حکمرانی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’ہندوستان کی تعمیر عزت اور اتحاد کی بنیاد پر ہے، نہ کہ خوف و زیادتی کی بنیاد پر۔ ہمارا ملک محبت اور تنوع والا ہے۔ ہمیں ایک مردہ سماج نہیں بننا چاہیے جو ساتھی ہندوستانی شہریوں کو نشانہ بنائے جانے پر آنکھیں موند لے۔ ہمیں خود کا جائزہ لینا چاہیے اور یہ سمجھنا چاہیے کہ ہم اپنے ملک کو کس طرف جانے دے رہے ہیں۔‘‘ وہ یہ بھی لکھتے ہیں کہ ’’میری تعزیت چکما خاندان، تریپورہ اور شمال مشرقی باشندوں کے ساتھ ہیں۔ ہمیں آپ کو اپنے ہندوستانی بھائی-بہن کہنے پر فخر ہے۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ تریپورہ کے 24 سالہ ایم بی اے طالب علم اینجل چکما پر کینٹین میں نسلی حملہ کیا گیا تھا۔ اسپتال میں تقریباً 2 ہفتہ تک اس کا علاج چلا، پھر اس کی موت ہو گئی۔ اس معاملہ میں انصاف کا مطالبہ زور پکڑتا دکھائی دے رہا ہے۔ خصوصاً اینجل چکما کے بھائی نے انصاف کے لیے مہم شروع کی ہے، جس کو سوشل میڈیا پر زبردست حمایت مل رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined