قومی خبریں

نفرت انگیز اور فرقہ وارانہ سیاست ملک کی بربادی کی اہم وجہ: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ اگر یہی فرقہ وارانہ اور نفرت انگیز سیاست جاری رہی تو ملک کو تباہی سے کوئی نہیں بچا سکتا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: نفرت انگیز اور فرقہ وارانہ سیاست کو ملک کی بربادی کی وجہ قرار دیتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ اگر یہی فرقہ وارانہ اور نفرت انگیز سیاست جاری رہی تو ملک کو تباہی سے کوئی نہیں بچا سکتا۔ کل شام یہاں منعقدہ جیوتی باپھولے کی 129 ویں برسی پر منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔

Published: undefined

انہوں نے موجودہ سیاسی پس منظر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مہاتما جیوتی با پھولے نے سماج میں عدم مساوات، چھوا چھوت، سخت گیری اور سب کو یکساں احترام کے لئے آواز اٹھائی تھی۔ ہمیں اس فلسفے کو نہ صرف زندہ کرنا ہے بلکہ موجودہ سماجی تانے بانے کو پٹری پر لانے کے لئے اس پرعمل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہاں جمع ہوئے ہیں وہ ایک آواز ہیں اور یہ آواز معاشرے میں انقلاب پربا کرے گی۔

Published: undefined

سنجے سنگھ نے کہاکہ ملک اور سماج کو سخت گیریت اور انتہا پسندانہ سوچ نے برباد کیا ہے، انہوں نے تمام شرکاء سے یہ عہد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے ملک اور اپنے سماج میں موجود سخت گیریت اور انتہا پسندی کے خلاف ہمیں میدان میں اترنا ہوگا خواہ وہ انتہا پسندی اپنے فرقہ میں ہی کیوں نہ ہو۔

Published: undefined

مشہور سماجی کارکن اور لاء کالج لکھنو کے اسسٹنٹ پروفیسر عبدالحفیظ گاندھی نے جیوتی باپھولے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سماجی ناآہنگی اور عدم مساوات کے خلاف جنگ چھیڑنے والے جیوتی با پھولے نے سب سے پہلے پسماندہ اور نچلے طبقے کے خلاف انگریزی حکومت سے ریزرویشن کا مطالبہ کیا تھا اور اس کے لئے لڑائی بھی لڑی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ انگریزی حکومت نے جیوتی با پھولے کی مانگ ٹھوکرادی تھی اس کے باوجود ان کی جدوجہد جاری رہی تھی جس کا نتیجہ آزادی کے بعد ریزرویشن کی شکل میں آیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined