دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
ہریانہ کے پنچ کولہ میں کالکا علاقے میں واقع ایک فوڈ شاپ میں پیر کی صبح زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں شاپ کو بھاری تباہی ہوئی ہے لیکن دکان بند ہونے کی وجہ سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ دھماکے کی وجہ سے دو گاڑیاں ملبے میں دب گئیں اور علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ دکان کا شٹر 100 میٹر دور جا کر گرا۔ دھماکے کے بعد آس پاس کے لوگ دہشت میں آ گئے اور فوراً پولیس کو اطلاع دی۔
Published: undefined
اطلاع ملنے پر پولیس کی ٹیم جائے حادثے پر پہنچی اور پورے علاقے کو اپنے محاصرے میں لے لیا۔ جانچ شروع کر دی گئی ہے لیکن فی الحال دھماکے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولیس افسروں کا کہنا ہے کہ یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ کہیں یہ کسی طرح کا دہشت گردانہ حملہ تو نہیں تھا یا پھر محض ایک حادثہ تھا۔ جائے وقوع سے ملبہ کو ہٹانے اور جانچ کے عمل میں پولیس کو مشکلوں کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ علاقے میں کافی دھواں اور گرد پھیلا ہوا تھا۔
Published: undefined
دھماکہ اتوار کی صبح تقریباً 10 بجے ہوا۔ اس واقعہ کے بعد کاروباریوں میں دہشت کا ماحول ہے۔ فی الحال دھماکے کی وجہ پتہ نہیں چل سکی ہے۔ پولیس افسروں کا کہنا ہے کہ جانچ کے بعد ہی اس معاملے میں کچھ کہا جا سکے گا۔ غنیمت کی بات ہے کہ دھماکے کی زد میں آکر کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ہے۔ اس سلسلے میں مزید تفصیل کا انتظار ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined