قومی خبریں

ہریانہ: کسانوں کا وزیر اعلیٰ کھٹر کی رہائش کی جانب کوچ، مظاہرین سے جھڑپ، پولیس نے کی پانی کی بوچھاڑ

کسانوں نے کئی مقامات پر بیریکیڈ توڑ ڈالے، جس کے بعد پولیس نے پانی کی بوچھاڑ کے ذریعے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی، انبالہ میں بھی بی جے پی کے رکن اسمبلی کی رہائش پر مظاہرہ کیا گیا

ہریانہ میں کسانوں کا احتجاج
ہریانہ میں کسانوں کا احتجاج 

چنڈی گڑھ: ہریانہ میں کسانوں نے ہفتہ کے روز وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر اور دیگر بی جے پی ارکان اسمبلی کا مختلف علاقوں میں محاصرہ کیا۔ دریں اثنا، مظاہرہ کر رہے کسانوں کو روکنے کے لئے بھاری تعداد میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا تھا۔ کسانوں نے کئی مقامات پر بیریکیڈ توڑ ڈالے، جس کے بعد پولیس نے پانی کی بوچھاڑ کے ذریعے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی، انبالہ میں بھی بی جے پی کے رکن اسمبلی کی رہائش پر مظاہرہ کیا گیا۔ ریاست کے کئی ضلعی دفاتر پر بھی کسانوں نے احتجاج کیا۔

Published: undefined

کسانوں نے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کی رہائش کی جانب پیش قدمی کی کوشش کی تو پولیس اور ان کے درمیان دھکا مکی بھی ہوئی۔ خیال رہے کہ ایک طرف جہاں کسان مرکز کے زرعی قوانین کے خلاف گزشتہ ایک سال سے تحریک چلا رہے ہیں وہیں ہریانہ میں وہ دھان کی خرید میں ہو رہی تاخیر سے ناراض ہیں۔

Published: undefined

دھان کی خرید کے لئے پہلے یکم اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی لیکن اس تاریخ کو مرکزی حکومت کی جانب سے بڑھا کر 11 اکتوبر کر دیا گیا۔ کہا جا رہا ہے کہ بارش کے سبب دھان میں نمی آ گئی ہوگی، تاکہ دھان تھوڑا سوکھ جائے اس لئے خریداری کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ اسی بات سے کسان ناراض ہو گئے ہیں اور برسراقتدار جماعت کے لیڈران کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

Published: undefined

ہزاروں کی تعداد میں کسان وزیر اعلیٰ کھٹر کی رہائش گاہ کے باہر نعرے بلند کرتے ہوئے اور ہاتھوں میں پرچم تھامے ہوئے جمع ہوئے۔ کسانوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ رات کو بھی وہاں ڈٹے رہیں گے۔ کئی کسانوں نے بیریکیڈنگ پر چڑھ کر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا اور آگے بڑھنے کی کوشش کی۔ جس کے بعد وہاں موجود بھاری پولیس فورس نے کسانوں کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے واٹر کینن (پانی کی بوچھاڑ) کا استعمال کیا۔

Published: undefined

پولیس اہلکار آنسو گیس کے گولوں سے بھی لیس تھے۔ واٹر کینن کے استعمال کے بعد بہت سے کسان گاڑیوں کے ذریعے دور جانے کی کوشش کرتے نظر آئے۔ احتجاج کرنے والے کسان بی جے پی اور جن نایک جنتا پارٹی کے اتحاد کے ممبر اسمبلیوں کے گھروں کے سامنے جمع ہوئے اور نعرے لگائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined