قومی خبریں

ہریانہ: برودہ اسمبلی سیٹ پر کانگریس کی جیت زرعی قوانین کے خلاف عوام کا فیصلہ

کماری شیلجا نے کہا کہ برودہ ضمنی انتخابات میں کانگریس امیدوار کو اکثریت دے کر عوام نے دکھا دیا کہ انہیں تانا شاہی فیصلے منظور نہیں ہیں اور نہ ہی حکومت کا طریقہ کار عوامی مفاد میں نظر آرہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا کانگریس کی سینئر لیڈر شیلجا کماری

چندی گڑھ: ہریانہ کانگریس کی صدر کماری شیلجا نے برودہ اسمبلی ضمنی انتخابات میں کانگریس کی کامیابی کو ریاست کے عوام کی جیت بتاتے ہوئے کہا کہ یہ کسانوں کے خلاف بنائے گئے قوانین کے خلاف عوام کا فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات جیتنے کے تمام نامناسب ہتھکنڈے آزمانے کے باوجود حکمراں اتحاد کو یہاں شکست سے دوچار ہونا پڑا اور یہ واضح پیغام ہے کہ عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے۔ کماری شیلجا آج برودہ میں کانگریس امیدوار اندو راج نروال کی جیت کے بعد دہلی واقع اہنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے با ت چیت کر رہی تھیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ برودہ ضمنی انتخابات میں کانگریس امیدوار کو اکثریت دے کر برودہ کے عوام نے دکھا دیا کہ انہیں نہ تو مرکز کی مودی حکومت کے تانا شاہی فیصلے منظور ہیں اور نہ ہی ریاست میں بی جے پی-جے جے پی حکومت کا طریقہ کار عوامی مفاد میں نظر آرہا ہے۔ اس الیکشن کا نتیجہ براہ راست مرکز کے سیاہ کسان قوانین کے خلاف ہریانہ کے عوام کا فیصلہ ہے اور عوام نے واضح پیغام دے دیا ہے کہ کالے قوانین کی پیروی کرنے والی ہریانہ کی بی جے پی-جے جے پی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کانگریس ہمیشہ کسانوں کے مفاد کی بات کرتی رہی ہے اور ان کی فصلوں کی سہارا قیمت کے حق کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے۔ بدھ 11 نومبر کو بھی کانگریس کسانوں کے حق کے لیے پانی پت میں ایک ٹریکٹر ریلی کا انعقاد کرے گی، جس کی قیادت ریاست کے کانگریس انچارج وویک بنسل کریں گے۔

Published: undefined

کماری شیلجا نے دہرایا کہ جب تک یہ کسان مخالف مرکز اور ہریانہ کی حکومتیں کالے قوانین میں تبدیلی نہیں کرتیں، تب تک کانگریس کی جدوجہد جاری رہے گی اور برودہ ضمنی انتخابات میں عوام نے دکھادیا کہ کانگریس کے اس جدوجہد کو ہریانہ کے عوام کی حمایت اب حاصل ہوچکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined