قومی خبریں

ہریانہ کانگریس کی دہلی میں میٹنگ، ہریانہ میں زبردست احتجاج کی تیاری

دیپیندر سنگھ ہڈا نے کہا کہ ہر ضلع میں احتجاج کیا جائے گا۔ ہر ضلع میں کانگریس کے کارکنان سڑکوں پر نکل کر جمہوریت کو بچانے کے لیے لڑیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

کانگریس نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی ہریانہ کے ہر ضلع میں سڑکوں پر اترے گی اور ووٹ چوری کے معاملے پر ریاستی دارالحکومت میں زبردست مظاہرہ کرے گی۔

Published: undefined

یہ فیصلہ اتوار کو اندرا بھون میں منعقدہ ہریانہ پردیش کانگریس کی میٹنگ میں کیا گیا۔ میٹنگ میں ہریانہ پردیش کانگریس کے انچارج بی کے ہری پرساد، ریاستی کانگریس کے صدر راؤ نرند سنگھ، قانون ساز اسمبلی میں پارٹی کے لیڈر بھوپندر سنگھ ہڈا، کانگریس جنرل سکریٹری کماری سیلجا، رکن پارلیمنٹ دیپیندر سنگھ ہڈا اور دیگر سینئر رہنماؤں اور سابق ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔

Published: undefined

میٹنگ کے بعد دیپیندر سنگھ ہڈا نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بی جے پی کے ساتھ ملی بھگت سے جس طرح ہریانہ میں اتنے بڑے پیمانے پر ووٹر لسٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر بی جے پی کے چیف انچارج کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ بی جے پی کو جب بھی کسی ریاست میں کوئی چیلنج درپیش ہوتا ہے تو وہ اس طرح کے ہتھکنڈوں کا سہارا لیتے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ چوری صرف ہریانہ کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ قومی مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ "ہم جمہوریت کو بچانے کے لیے لڑیں گے، جس کے لیے ہم نے ایک تفصیلی پروگرام تیار کیا ہے۔ ہر ضلع میں احتجاج کیا جائے گا۔ ہر ضلع میں کانگریس کے کارکنان سڑکوں پر نکل کر جمہوریت کو بچانے کے لیے لڑیں گے۔"

Published: undefined