قومی خبریں

ہریانہ کے وزیر اعلیٰ، اسمبلی اسپیکر اور دو اراکین اسمبلی کورونا کے شکار

ہریانہ اسمبلی اجلاس شروع ہونے سے عین قبل ریاست کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر، اسمبلی اسپیکر گیان چند گپتا اور بی جے پی کے دو ارکان اسمبلی رام کمار کشیپ اور لکشمن ناپا کورونا کا شکار ہو گئے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

چنڈی گڑھ: ہریانہ اسمبلی اجلاس شروع ہونے سے عین قبل ریاست کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر، اسمبلی اسپیکر گیان چند گپتا، حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اندری سے رکن اسمبلی رام کمار کشیپ اور رتیا سے رکن اسمبلی لکشمن ناپا کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

کھٹر نے دیر شام ٹوئٹر پر خود کے کورونا سے متاثر ہو جانے کی اطلاع دی۔ انہوں نے لکھا ہے کہ انہوں نے کووڈ ٹیسٹ کرایا اور انکی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ انہوں نے گزشتہ ہفتہ ان کے رابطہ میں اپنے تمام ساتھیوں سے ٹیسٹ کروانے اور قریبی رابطوں کو کوارنٹائن ہونے کے لئے کہا ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ حکومت نے 26 اگست سے اسمبلی کا مانسون اجلاس طلب کیا ہے اس سے عین قبل ہی وزیر اعلیٰ، اسمبلی اسپیکر اور دو اراکین اسمبلی کے کوروناپازیٹیو پائے جانے سے اجلاس پر غیریقینی کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ اجلاس مدت میں کمی بھی کی جا سکتی ہے۔ ریاستی حکومت نے اسمبلی اجلاس میں حصہ لینے والے تمام وزرا اور اراکین اسمبلی سے کورونا جانچ لازمی طور پر کرانے کو کہا ہے۔راحت کی بات یہ ہے کہ بیشتر اراکین اسمبلی کی کورونا وائرس کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

Published: undefined

کورونا سے بچاو کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے حکومت نے میڈیا کا بھی اسمبلی احاطہ میں داخلہ ممنوع کیا ہے۔ البتہ ایوان میں ہونے والی کارروائی کا ہریانہ ہاوس میں براہ راست نشریات کا انتظام کیا گیا ہے اور یہیں سے میڈیا کوریج ہوگی۔ ان کے علاوہ یہاں ایم ایل اے ہاسٹل کے مزید تین رکن اسمبلی کے نو ملازمین بھی کورونا متاثرملے ہیں۔ پنچکولہ کی ایس ڈی ایم رچا راٹھی اور ایڈیشنل پولیس کمشنر نوپور بشنوئی بھی کورونا کی زد میں آگئی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined