قومی خبریں

حج 2022: مہاراشٹر کے 4856 عازمین حج کے لئے قرعہ اندازی مکمل

حج 2022 کے لئے مہاراشٹر کے 4856 عازمین حج کی قرعہ اندازی مکمل ہو گئی، مرکزی حج کمیٹی نے آن لائن قرعہ میں منتخب ہونے والے عازمین حج کو ایس ایم ایس بھیج کر مطلع کیا

مہاراشٹر کے 4856 عازمین حج کے لئے قرعہ اندازی مکمل
مہاراشٹر کے 4856 عازمین حج کے لئے قرعہ اندازی مکمل 

ممبئی : مہاراشٹر کے عازمین حج کے لئے آن لائن قرعہ اندازی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی نے ممبئی صابو صدیق مسافر خانہ میں واقع اپنے دفتر میں 4856 نششتوں کے لئے آن لائن قرعہ اندازی کا اہتمام کیا۔ واضح رہے کہ اس سال صرف 14 ریاستوں میں ہی عازمین حج کے لئے قرعہ اندازی ہو رہی ہے اور مہاراشٹر سمیت کیرالہ، تمل ناڈو، دہلی، مدھیہ پردیش میں آن لائن قرعہ اندازی کا سلسلہ مکمل ہو گیا ہے۔

Published: 30 Apr 2022, 11:11 PM IST

مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکیوٹیو افسر امتیاز قاضی نے قومی آواز کو بتایا کہ اس سال ریاست مہاراشٹر نے سب سے پہلے قرعہ اندازی کے عمل کو مکمل کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال مرکزی حج کمیٹی نے مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی کو 4 ہزار آٹھ سو 74 نششتوں کا کوٹہ فراہم کیا ہے۔ ان میں سے چار ہزار آٹھ سو 56 نششتوں کے ساتھ اضافی سیٹیوں کے لئے قرعہ اندازی کا پروسیس مکمل کر لیا گیا ہے۔

Published: 30 Apr 2022, 11:11 PM IST

امتیاز قاضی نے کہا کہ مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی کو اس سال 11 ہزار ایک سو 92 درخواستیں موصول ہوئیں تھیں۔ ان میں 4856 سیٹوں کو چھوڑ کر باقی 6 ہزار تین سے زیادہ عازمین کو ویٹنگ لسٹ میں شامل کر کیا گیا ہے۔ 'ان میں 1395 دخواستیں 65 سال سے زیادہ عمرکے عازمین حج کی تھیں، جن پر سعودی حکومت نے اس سال کووڈ پالیسی کے تحت امتناع عائد کر دیا ہے۔'

Published: 30 Apr 2022, 11:11 PM IST

امتیاز قاضی نے بتایا کہ 18 درخواستیں بغیر محرم کے سفر حج پر روانہ ہونے والی خواتیں کی ہیں جسے قرعہ اندازی کے بغیر قبول کر لیا گیا ہے۔ ان میں 11 درخواستیں دو سال سے کم عمر کے بچوں کی بھی شامل ہے۔ قاضی نے کہاکہ قرعہ میں منتخب ہونے والے عازمین کو مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے ایس ایم ایس کے ذریعے بھی مطلع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سال 2022 کے لئے ہندوستان کو 79 ہزار دو سو 23 نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔ 56 ہزار چھ سو ایک سیٹیں مرکزی حج کمیٹی کے حصے میں آئی ہیں۔ ان نششتوں کو 14 ریاست میں تقسیم کیا گیا ہے۔

Published: 30 Apr 2022, 11:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 30 Apr 2022, 11:11 PM IST