قومی خبریں

گیانواپی مسجد تنازع پر عدالت میں آج دوبارہ سنوائی، ہندو فریق کا چینل گیٹ کھلوانے کا اصرار

گیانواپی مسجد تنازع پر الہ آباد ہائی کورٹ میں آج سنوائی جاری رہے گی، جس میں اس بات پر بحث ہوگی کہ سروے کرنے والے کمشنر کو تبدیل کیا جائے یا نہیں

گیانواپی مسجد تنازع
گیانواپی مسجد تنازع 

وارانسی میں گیانواپی مسجد پر ہنگامہ جاری ہے اور الہ آباد ہائی کورٹ میں اس معاملہ کی سنوائی آج بھی جاری رہے گی اور اس پر سب کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔ گیانواپی مسجد میں سروے کے سلسلے میں کورٹ کمشنر پر سوال اٹھانے والی عرضی پر آج دوبارہ سماعت ہوگی۔ وارانسی کی ضلع عدالت میں ایک بار پھر آج دوپہر 2 بجے اس معاملے کی سماعت ہونے جا رہی ہے۔ اس سماعت میں کمشنر کو تبدیل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جا ئے گا۔ مسلم فریق نے کورٹ کمشنر پر جانبداری کا الزام لگایا ہے۔

Published: undefined

دوسری طرف گیانواپی مسجد سے متعلق دو معاملات کی سماعت بھی آج الہ آباد ہائی کورٹ میں ہونے والی ہے۔ 8 اپریل کو وارانسی کی عدالت نے ASI کو گیانواپی کمپلیکس کی کھدائی کا حکم دیا تھا، جس پر ہائی کورٹ نے روک لگا دی تھی۔ مسلم فریقین کی اسی عرضی پر آج دوبارہ سماعت ہونی ہے۔

Published: undefined

اے بی پی نیوز پورٹل پر شائع خبر کے مطابق مرکزی وزیر سنجیو بالیان کا کہنا ہے کہ گیانواپی مسجد کی حقیقت سامنے آنی چاہیے۔ فی الحال گیانواپی مسجد کے سروے کا کام تعطل کا شکار ہے۔ اب عدالت کا جو بھی فیصلہ آئے گا، اس کے بعد ہی آگے کی کارروائی ہوگی۔

Published: undefined

دوسری جانب خبر ہے کہ غیر مسلم فریق نے چینل گیٹ کا تالا کھلوانے کے لئے ایک عرضی داخل کی ہے اور اس پر بھی آج سنوائی ممکن ہے۔ واضح رہے سی آر پی ایف نے مسجد کے چاروں طرف لوہے کی بیریکیڈنگ کی ہوئی ہے اور اس میں ایک چینل گیٹ لگا ہوا ہے جس پر تالا لگا ہے تاکہ کوئی اندر نہ جا سکے۔ غیر مسلم حضرات مسجد میں داخلہ کے لئے یہ چینل گیٹ کھلوانا چاہتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined