قومی خبریں

گوٹیرس کی ہندوستان اور پاکستان سے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل

انہوں نے کہا ، ’’خطے میں اقوام متحدہ کا مقام اقوام متحدہ کے میثاق اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ذریعے طے کی جاتی ہے۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے ہندوستان اور پاکستان کے مابین بڑھتے ہوئے تناؤ کے درمیان دونوں ممالک سے ’انتہائی تحمل‘ برتنے کی اپیل کی ہے۔

Published: undefined

گوٹیرس نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ وہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا ، ’’خطے میں اقوام متحدہ کا مقام اقوام متحدہ کے میثاق اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ذریعے طے کی جاتی ہے۔‘‘ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا یہ بیان ان کے ترجمان نے جاری کیا ہے۔

Published: undefined

گوٹیریس نے کہا کہ وہ کشمیر میں پابندیوں کی اطلاعات پر تشویش میں مبتلا ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ، انہوں نے تمام فریقوں سے جموں و کشمیر کی صورتحال کو متاثر کرنے والے اقدامات کرنے سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا۔ گوٹیرس نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان باہمی تعلقات کے بارے میں 1972 کے معاہدوں کو بھی یاد کیا ، جسے شملہ معاہدہ بھی کہا جاتا ہے۔

Published: undefined

اہم بات یہ ہے کہ پیر کو جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آئین کی دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کے ہندوستانی حکومت کے فیصلے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے مابین تناؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined