قومی خبریں

گروگرام: کوڑے کے پہاڑ میں لگی شدید آگ، لوگوں کی آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں دقت کی شکایت

بندھ واڑی میں کوڑے کے پہاڑ پر ہفتہ کی رات 8 بجے سے لگی آگ ابھی تک جل رہی ہے۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے 80 سے 90 فیصد آگ پر قابو پانے کی بات کہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

گروگرام: فرید آباد روڈ پر بندھ واڑی میں کوڑے کے پہاڑ پر ہفتہ کی رات 8 بجے سے لگی آگ ابھی تک جل رہی ہے۔ اس طرح تقریباً 20 گھنٹوں سے اس آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جا سکا ہے، جس سے لوگوں کی آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں دقتیں پیش آ رہی ہیں۔

Published: undefined

اس آگ کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 20 سے زیادہ گاڑیاں لگی ہوئی ہیں۔ گروگرام کے ساتھ ساتھ فرید آباد اور پلول سے بھی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آئی ہیں۔ پھر بھی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ ہر بار گرمیاں شروع ہوتے ہی بندھ واڑی میں کوڑے کے پہاڑ میں آگ لگنے کا معاملہ پیش آ رہا ہے۔ ہفتہ کی رات آٹھ بجے اچانک کوڑے سے دھواں نکلتا دیکھ ملازمین نے اس کی اطلاع سیکٹر 29 فائر اسٹیشن کو دی۔

Published: undefined

فی الحال آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے لیکن اسے بڑی مصیبت بننے سے روکنے کے لیے فائر بریگیڈ کی ٹیم مسلسل کوشش کر رہی ہے۔ اب تک درجنوں فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں لگی ہیں۔ فائر بریگیڈ محکمہ کے مطابق 80 سے 90 فیصد آگ پر قابو پایا جا چکا ہے۔ آگ کی وجہ سے گروگرام-فرید آباد روڈ پر دھواں پھیلنے سے ٹریفک بھی متاثر ہوئی ہے جس سے گاڑی ڈرائیوروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ بندھ واڑی لینڈ فل سائٹ پر کچھ دنوں پہلے بھی شدید آگ لگ گئی تھی۔ یہ آگ وہاں پر لگی تھی جہاں کوڑا ڈسپوزل کرنے کا کام چل رہا تھا۔ اس واقعہ کے بعد بندھ واڑی لینڈ فِل سائٹ پر موجود ملازمین میں ہنگامہ مچ گیا تھا۔ سبھی ملازمین کوڑے کے پہاڑ سے دور چلے گئے۔ ۔ اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیوں نے آگ پر کافی مشقت کے بعد قابو پایا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined