قومی خبریں

گئو رکشا کے نام پر مسلم ڈرائیور کی موب لنچنگ، ہتھوڑے سے مار مار کر کیا نیم جان

گئو رشکوں نے لقمان نامی ڈرائیور کو ہراساں کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا، اس پر ڈنڈوں، ہتھوڑوں، لاتوں اور گھونسوں کی بارش کر دی گئی۔ یہ واردات قومی راجدھانی خطہ کے شہر گڑگاؤں (گروگرام) میں انجام دی گئی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

گڑگاؤں: گئو رکشا کے نام پر ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ لگاتار جاری ہے اور عید الاضحیٰ کے موقع پر بھی گئو رشکوں نے ایک مسلم ڈرائیور کو ہراساں کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا اور ڈنڈوں، ہتھوڑوں، لاتوں اور گھونسوں کی بارش کر دی گئی۔ یہ واردات قومی راجدھانی خطہ کے شہر گڑگاؤں (گروگرام) میں انجام دی گئی۔

Published: 02 Aug 2020, 9:20 AM IST

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہریانہ کے شہرگڑگاؤں میں لقمان نامی ٹرک ڈرائیور پک اپ گاڑی میں بھینس کا گوشت لے کر جا رہا تھا، اسے راستہ میں ہی گئو رکشکوں نے گھیر لیا اور اس پر گائے کا گوشت لے جانے کا الزام لگا کر تشدد شروع کر دیا۔ گئو رکشکوں نے لقمان بری طرح زد و کوب کرنا شروع کر دیا اور اس پر ڈنڈوں، ہتھوڑوں، لاتوں اور گھونسوں کی بارش کر دی۔

Published: 02 Aug 2020, 9:20 AM IST

واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مبینہ گئو رکشک لقمان کے پیر پر ہتھوڑے سے وار کر رہا ہے جبکہ دوسرے شخص نے اس کا پیر پکڑا ہوا ہے۔ لقمان کے جسم پر ہتھوڑے سے یکے بعد دیگرے کئی وار کئے گئے اور انتہاپسندوں نے لقمام کو پیٹ پیٹ کر نیم جان کر دیا۔ گئو رکشکوں نے یہیں پر بس نہیں کیا، انہوں نے لقمان کو اسی ٹرک میں ڈالا اور بادشاہ پور گاؤں لے گئے اور پھر اسے قتل کرنے کی نیت سے زد دو کوب کیا۔

Published: 02 Aug 2020, 9:20 AM IST

تصویر سوشل میڈیا

اس دوران عوام اور پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ حالت غیر ہونے پر ڈرائیور کو اسپتال منتقل کرکے نا معلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پک اپ گاڑی کے مالک کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 50 سال سے بھینس کے گوشت کا کاروبار کر رہا ہے۔ پولیس نے ایک حملہ آور پردیپ یادو کو گرفتار کر لیا ہے۔

Published: 02 Aug 2020, 9:20 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 02 Aug 2020, 9:20 AM IST

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز