قومی خبریں

گجرات: نیوز پورٹل ’فیس آف نیشن‘ کے مدیر پر لگا غداری کا الزام، پولس نے کیا گرفتار

دھول پٹیل نے 7 مئی کو ایک رپورٹ شائع کی جس کا عنوان تھا ‘منسکھ منڈاویا کو اعلیٰ کمان نے بلایا، گجرات میں قیادت تبدیلی کا امکان‘۔ بتایا جا رہا ہے کہ وزیر اعلیٰ روپانی اس رپورٹ سے کافی ناراض ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نیوز پورٹل 'فیس آف نیشن' کے مدیر دھول پٹیل کو گجرات پولس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ان پر ملک غداری کا الزام عائد کیا گیا ہے کیونکہ انھوں نے نیوز پورٹل پر کورونا وائرس کے بڑھتے معاملے کو لے کر ایک رپورٹ شائع کی تھی اور اس میں گجرات میں تبدیلی اقتدار کا اندیشہ بھی ظاہر کیا گیا تھا۔ ایک ہندی نیوز پورٹل کے مطابق گجرات پولس کا کہنا ہے کہ دھول پٹیل نے مبینہ طور پر 7 مئی کو ایک رپورٹ شائع کی جس کا عنوان تھا 'منسکھ منڈاویا کو اعلیٰ کمان نے بلایا، گجرات میں قیادت تبدیلی کا امکان'۔ قابل ذکر ہے کہ منڈاویا مرکزی وزیر اور گجرات سے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ ہیں۔

Published: undefined

دھول پٹیل پر لگے الزام کے تعلق سے انڈین ایکسپریس میں ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ فیس آف نیشن کی نیوز رپورٹ میں اس بات کا تذکرہ کیا گیا تھا کہ گجرات میں کورونا وائرس کے کیس بڑھ رہے ہیں۔ گجرات کے وزیر اعلیٰ کی 'ناکامیابی' پر نئی دہلی کی نظر ہے اور منڈاویا کو بی جے پی اعلیٰ کمان نے بلایا تھا۔ ایسے حالات میں ریاستی قیادت کی تبدیلی کو لے کر بحث تیز ہے۔

Published: undefined

دھول پٹیل کی رپورٹ کے مدنظر احمد آباد واقع ان کی رہائش سے کرائم برانچ کی ایک ٹیم نے انھیں حراست میں لیا۔ ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 124 اے (ملک سے غداری) اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کی دفعہ 54 (جھوٹی تنبیہ کے لیے سزا) کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ اس پورے معاملے میں پولس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ احمد آباد کرائم برانچ نے 'فیس آف نیشن' نیوز پورٹل کے مدیر دھول پٹیل کے خلاف جمعہ کو تعزیرات ہند کی دفعہ 124 اے اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی۔ اسسٹنٹ پولس کمشنر بی وی گوہل کا اس تعلق سے کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دھول پٹیل کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے بلکہ حراست میں لیا گیا ہے اور انھیں کورونا انفیکشن کی جانچ کے لیے ایس وی پی اسپتال بھیجا گیا ہے۔

Published: undefined

دھول پٹیل کو حراست میں لیے جانے کے بعد گجرات میں اپوزیشن پارٹی کانگریس نے بی جے پی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ گجرات کانگریس کے سینئر لیڈر شکتی سنگھ گوہل نے روپانی حکومت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ "وزیر اعلیٰ روپانی کی ایک بزدلانہ حکرمت سے گجرات حیران ہے۔ ان کی ہدایت پر گجرات پولس نے لوکل ویب سائٹ کے مدیر دھول پٹیل کو غیر ضمانتی دفعات کے تحت گرفتار کیا۔ روپانی جی، اگر آپ کی قیادت کی تنقید کرنا جرم ہے تو سبرامنیم سوامی کے خلاف کیس کیوں نہیں درج کیا گیا۔"

Published: undefined

شکتی سنگھ گوہل نے سبرامنیم سوامی کا ایک پرانا ٹوئٹ بھی مثال کے طور پر پیش کیا جس میں بی جے پی لیڈر نے روپانی کی تنقید کی تھی۔ سبرامنیم سوامی نے لکھا تھا کہ گجرات میں کورونا وائرس کے شکار ہونے والوں کی تعداد تبھی قابو میں کی جا سکتی ہے جب آنندی بین کی گجرات کے وزیر اعلیٰ عہدہ پر واپسی ہو۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined