قومی خبریں

گجرات: احمد آباد کے کورونا اسپتال میں خوفناک آتشزدگی، 3 خواتین سمیت 8 مریض ہلاک

جمعرات کی صبح احمد آباد کے نارننگ پورہ میں واقع کوویڈ اسپتال کے آئی سی یو میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ابتدائی اطلاعات میں شارٹ سرکٹ کو آگ لگنے کی وجہ قرار دیا گیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

احمد آباد: گجرات کے احمد آباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں جمعرات کی آتشزدگی کے بعد 3 خواتین سمیت کم از کم 8 کورونا مریضوں کی موت ہو گئی۔ نائب وزیراعلی اور وزیر صحت نتن پٹیل نے بتایا کہ صبح نو بجے کے قریب نورنگ پورہ کے علاقے میں واقع شریئے اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں جیسے حکومت نے کورونا کے علاج کے لئے وقف کیا تھا، اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

اس واقعے میں علاج کے لئے داخل ہونے والے آٹھ کورونا مریضوں کی موت ہوگئی۔ آگ بجھانے کی کوشش کے دوران ایک طبی کارکن بھی زخمی ہوگیا۔ آگ لگنے کی وجہ اور پورے واقعے کی تحقیقات کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

Published: 06 Aug 2020, 11:11 AM IST

پٹیل نے بتایا کہ ابتدائی اندازے کے مطابق، آگ آئی سی یو کی کسی مشین میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگ ہوگی۔ تحقیقات کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی تین دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

Published: 06 Aug 2020, 11:11 AM IST

آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور باقی 41 مریضوں کو سرکاری ایس وی پی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تقریبا 50 کورونا مریضوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس واقعے پر غم کا اظہار کیا ہے اور ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

Published: 06 Aug 2020, 11:11 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے اسپتال میں 8 مریضوں کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، ’’احمد آباد کے اسپتال میں آگ لگنے سے میں غمزدہ ہوں۔ جاں بحق افراد کے لواحقین سے میری تعزیت اور جو زخمی ہوئے ہیں میں ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کرتا ہوں۔ اس صورتحال کے بارے میں وزیر اعلی اور میئر سے بات کی۔ انتظامیہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔

Published: 06 Aug 2020, 11:11 AM IST

امت شاہ کا اظہار تعزیت

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گجرات کے احمد آباد میں جمعرات کو ایک اسپتال میں آگ لگنے سے ہوئی لوگوں کی موت پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے زخمی کی جلد صحیابی کی تمنا کی ہے۔ مسٹر شاہ نے ٹوئٹ کیا ’’احمد آباد کے ایک اسپتال میں آگ لگنے کے واقعہ کی اطلاع ملنے پر شدید رنج ہوا۔ اس گھڑی میں مہلوکین کے کنبوں کے تئیں میری تعزیت۔ زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں‘‘۔ شاہ بھی کورونا سے متاثر ہیں اور گروگرام کے میدانتا اسپتال میں داخل ہیں۔

Published: 06 Aug 2020, 11:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 06 Aug 2020, 11:11 AM IST